ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کےکپتان وراٹ کوہلی کے پاس عظیم کرکٹر برائن لارا، کلائیو لائیڈ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع

ہندوستان کے کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کل 423 میچوں میں 22286 رن بنائے ہیں۔ ان کے پاس برائن لارا کو پیچھے چھوڑنے کا پورا موقع رہے گا، جن کے نام 430 میچوں میں 22358 رن ہیں۔ وراٹ کوہلی کو برائن لارا کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 73 رنوں کی ضرورت ہے اور یہ کام وہ چنئی میں پہلے ٹسٹ میں کر سکتے ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان کےکپتان وراٹ کوہلی کے پاس عظیم کرکٹر برائن لارا، کلائیو لائیڈ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع
ہندوستان کےکپتان وراٹ کوہلی کے پاس عظیم کرکٹر برائن لارا، کلائیو لائیڈ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع

نئی دہلی: ہندوستان کے کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پانچ فروری سے چنئی میں ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے دو عظیم کھلاڑیوں برائن لارا اور کلائیو لائیڈ اور آسٹریلیا کے عظیم بلےباز رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کل 423 میچوں میں 22286 رن بنائے ہیں۔ ان کے پاس برائن لارا کو پیچھے چھوڑنے کا پورا موقع رہے گا، جن کے نام 430 میچوں میں 22358 رن ہیں۔ وراٹ کوہلی کو برائن لارا کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 73 رنوں کی ضرورت ہے اور یہ کام وہ چنئی میں پہلے ٹسٹ میں کر سکتے ہیں۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سابق آسٹریلیائی کپتان پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے پاس تینوں فارمیٹ میں 423 میچوں میں 70 سنچریاں ہیں جبکہ رکی پونٹنگ نے 560 میچوں میں تینوں فارمیٹ میں 71 سنچریاں مکمل کی ہیں۔ وراٹ کوہلی کو رکی پونٹنگ سے آگے نکلنے کے لئے دو سنچریوں کی ضرورت ہے۔ تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ 100 سنچریوں کا ریکارڈ کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن تندولکر کے نام ہے۔



ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سابق آسٹریلیائی کپتان پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سابق آسٹریلیائی کپتان پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔


وراٹ کوہلی کے پاس انگلینڈ کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں کپتانی کے معاملے میں کلائیو لائیڈ سے آگے نکلنے کا موقع بھی رہے گا۔ کوہلی وراٹ نے اپنی کپتانی میں 56 میچوں میں 33 میچ جیتے ہیں جبکہ کلوئیو لائیڈ نے اپنی کپتانی میں 74 میچوں میں 36 میچ جیتے ہیں۔ لائیڈ کی برابری کرنے کے لئے وراٹ کو اس سیریز میں تین ٹسٹ جیتنے ہوں گے جبکہ لائیڈ سے آگے نکلنے کے لئے 0-4 کی کلین سویپ کرنی ہوگی۔
ٹسٹ میں اپنی کپتانی میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں وراٹ کوہلی اس وقت پانچویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ نے اپنی کپتانی میں 109 ٹسٹ میچوں میں 53 میچ، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 77 میچوں میں 48 ٹسٹ، آسٹریلیا کے اسٹیو وا نے 57 ٹسٹوں میں 41 میچ اور کلائیو لائیڈ نے 74 ٹسٹ میچوں میں 36 میچ جیتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 04, 2021 09:30 AM IST