உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: وراٹ کوہلی کی غلطی سے ہارگئی ٹیم انڈیا! افریقی کپتان نے کیا انکشاف

    وراٹ کوہلی کی غلطی سے ہارگئی ٹیم انڈیا! افریقی کپتان نے کیا انکشاف

    وراٹ کوہلی کی غلطی سے ہارگئی ٹیم انڈیا! افریقی کپتان نے کیا انکشاف

    جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر (Dean Elgar) نے کہا کہ ڈی آر ایس تنازعہ سے انہیں ہندوستان کے خلاف فیصلہ کن تیسرے ٹسٹ میں ہدف تک پہنچنے کا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کے سبب وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کی توجہ بھٹک گئی تھی

    • Share this:
      کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر (Dean Elgar) نے کہا کہ ڈی آر ایس تنازعہ سے انہیں ہندوستان کے خلاف فیصلہ کن تیسرے ٹسٹ میں ہدف تک پہنچنے کا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کے سبب وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کی توجہ بھٹک گئی تھی۔ ایلگر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ دینے کا فیصلہ تیسرے امپائر نے بدل دیا کیونکہ ہاک آئی تکنیک میں گیند کو اسٹمپ کے اوپر سے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس سے ہندوستانی خیمہ ناراض ہوگیا اور کپتان وراٹ کوہلی، نائب کپتان کے ایل راہل (KL Rahul) اور سینئر آف اسپنر آر اشون (R Ashwin) نے جنوبی افریقہ نشریات سپر اسپورٹس کو اسٹمپ مائیک پر طنز کسے۔

      جیت کے لئے 212 رنوں کے  ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اس وقت ایک وکٹ پر 60 رن بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم ڈی آر ایس تنازعہ میں الجھ گئی اور میزبان نے اگلے آٹھ اوور میں 40 رن بنا ڈالے۔ ڈین الیگر نے کہا، ’اس سے ہمیں وقت مل گیا اور ہم نے تیزی سے رن بنائے۔ اس سے ہدف تک پہنچنے میں مدد ملی‘۔ انہوں نے کہا، ’اس سے ہمیں فائدہ ہوا۔ اس وقت وہ میچ کے بارے میں بھول ہی گئے تھے اور جذباتی ہوگئے تھے۔ مجھے اس میں کافی مزہ آیا۔ شاید وہ دباو میں تھے اور حالات ان کے موافق نہیں تھے جبکہ انہیں اس کی عادت نہیں ہے‘۔

      انہوں نے کہا، ’ہم بہت خوش تھے، لیکن تیسرے اور چوتھے دن اچھی بلے بازی کرنی تھی کیونکہ پچ سے گیند بازوں کو مدد مل رہی تھی۔ ہمیں اضافی نظم وضبط کے ساتھ اپنے بیسکس پر ڈٹے رہ کر کھیلنا تھا‘۔ باکسنگ ڈے ٹسٹ میں 113 رنوں سے شکست کے بعد ایلگر نے ٹیم کے ساتھ تلخ بات چیت کی، جس کا نتیجہ موافق رہا۔ انہوں نے کہا، ’گھریلو سیریز کا پہلا میچ ہارنا کبھی بھی آدرش نہیں ہوتا۔ جنوبی افریقہ میں حالانکہ سست شروعات کرنے کا چلن بن گیا ہے۔ ہم پہلا ٹسٹ ہارنے کے بعد جاگے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کرکے باقی میچ جیتے۔

      ڈی آر ایس تنازعہ میں ہندوستانی ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی، آر اشون اور کے ایل راہل سزا سے بچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کے میچ افسران نے ہندوستان کھلاڑیوں کے برتاو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں مانا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: