IND vs WI: وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر، بی سی سی آئی نے دی چھٹی
وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف 24 فروری سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی T20 سیریز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ اس سیریز کے بقیہ 2 میچز 26 اور 27 فروری کو دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔
وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف 24 فروری سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی T20 سیریز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ اس سیریز کے بقیہ 2 میچز 26 اور 27 فروری کو دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔
نئی دہلی. تجربہ کار بلے باز اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے T20 میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اتوار کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے آخری T20 میچ سے قبل بریک مانگا تھا جسے بی سی سی آئی BCCI نے مان لیا۔ وراٹ کوہلی کو ٹیم اندیا کے بائیو ببل سے 10 دن کا بریک دیا گیا ہے۔
وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف 24 فروری سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی T20 سیریز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ اس سیریز کے بقیہ 2 میچز 26 اور 27 فروری کو دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔ حالانکہ وہ ٹیسٹ سیریز میں واپس آئیں گے، جو 4 اگست سے موہالی میں شروع ہوگی۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا شیڈول
پہلا T20: چوبیس 24 فروری (لکھنؤ)
دوسرا T20: چھبیس 26 فروری (دھرم شالہ)
تیسرا T20: 27 فروری (دھرم شالہ)
پہلا ٹیسٹ: 4 سے 8 مارچ (موہالی)
دوسرا ٹیسٹ (ڈے نائٹ): 12 سے 16 مارچ (بنگلور)
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔