اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وراٹ کوہلی کو پاکستانی کھلاڑی نے دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا-انتظار نہیں کرسکتا

    وراٹ کوہلی کو پاکستانی کھلاڑی نے دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا-انتظار نہیں کرسکتا

    وراٹ کوہلی کو پاکستانی کھلاڑی نے دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا-انتظار نہیں کرسکتا

    موجودہ ٹی20 ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کافی شاندار فارم میں ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ہندوستان کو اب تک ملی تینوں جیت میں اہم رول نبھایا ہے۔ کوہلی نے پہلے پاکستان کے خلاف ناٹ آوٹ 82 رنوں کی اننگ کھیل کر ہندوستان کو ڈرامائی جیت دلائی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی آج ہفتہ 5 نومبر کو اپنا 34واں جنم دن منا رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کے تیز گیند باز شاہنواز دہانی نے انہیں ایک دن پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔ دہانی نے کہا کہ وہ کنگ کوہلی کو برتھ ڈے وِش کرنے کے لیے 5 تاریخ تک کا انتظار نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کوہلی کو GOAT (گریٹیسٹ آف آل ٹائم) بتایا ہے۔

      شاہنواز دہانی نے کوہلی کے ساتھ والی فوٹو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا’ کرکٹ کو سب سے خوبصورت بنانے والے آرٹسٹ کو مبارکباد دینے کے لیے میں 5 نومبر کا انتظار نہیں کرسکا۔ وراٹ کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ The GOAT، بھائی اپنے دن کا لطف اٹھائیں اور دنیا کو اسی طرح تفریح کراتے رہیں۔‘


      موجودہ ٹی20 ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کافی شاندار فارم میں ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ہندوستان کو اب تک ملی تینوں جیت میں اہم رول نبھایا ہے۔ کوہلی نے پہلے پاکستان کے خلاف ناٹ آوٹ 82 رنوں کی اننگ کھیل کر ہندوستان کو ڈرامائی جیت دلائی تھی۔ بعد میں کوہلی نے نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ہیں۔ کوہلی اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Virat Kohli Birthday: وراٹ کوہلی کے یہ خاص شاٹس بنا دیں گے آپ کا دن، دیکھیے ویڈیو

      یہ بھی پڑھیں:
      افتخار احمد نے لگایا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے لمبا چھکا، گیند کو بھیجا اتنی دور

      ایشیا کپ کے دوران سرخیوں میں آئے تھے دہانی
      24 سال کے شاہنواز دہانی کی بات کریں تو انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے اسٹینڈ بائے کھلاڑی کے طور پر پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہنواز دہانی ایشیا کپ کے دوران کافی سرخیوں میں آئے تھے۔ ہندوستان کے خلاف ایک مقابلے میں شاہنواز دہانی نے 6 بال میں 16 رن بنا ڈالے، جس میں 2 فلک شگاف چکے بھی شامل تھے۔ حالانکہ ہندوستان نے پاکستان کو اس میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: