اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Virat Kohli Birthday: وراٹ کوہلی کے یہ خاص شاٹس بنا دیں گے آپ کا دن، دیکھیے ویڈیو

    Virat Kohli Birthday: وراٹ کوہلی کے یہ خاص شاٹس بنا دیں گے آپ کا دن، دیکھیے ویڈیو۔ (AP)

    Virat Kohli Birthday: وراٹ کوہلی کے یہ خاص شاٹس بنا دیں گے آپ کا دن، دیکھیے ویڈیو۔ (AP)

    ہندوستان کو 15 سال سے ٹی20 ورلڈ کپ کے خطاب کا انتظار ہے۔ ٹیم نے صرف ایک مرتبہ 2007 میں ٹائٹل جیتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے موجودہ سیزن میں ہی کوہلی جس فارم میں چل رہے ہیں اس سے امید کی جارہی ہے کہ وہ ہمارا انتظار ختم کراسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وراٹ کوہلی کے لیے آج 5 نومبر کا دن خاص ہے۔ وہ 34 سال کے ہوگئے ہیں۔ کرکٹ کے میدان م یں انہوں نے کئی بڑے ریکارڈ بنائے ہیں۔ پچھلے دنوں ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف انہوں نے ناٹ آوٹ 82 رن بنا کر ٹیم کو ڈرامائی جیت دلائی تھی۔ 19ویں اوور میں تیز گیند باز حارث روف کی 5ویں گیند پر لگایا چھکا فینس کو طویل عرصے تک یاد رہے گا۔ انہوں نے اسے اپنی بیسٹ اننگ میں سے ایک بتایا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 71 سنچری لگا چکے ہیں اور اس معاملے میں صرف سچن تنڈولکر سے ہی پیچھے ہیں۔ رن چیس کرنے کے معاملے میں ان سے بہترین ریکارڈ شائد ہی کسی کا ہوگا۔


      15 سال کا انتظار کرسکتے ہیں ختم
      ہندوستان کو 15 سال سے ٹی20 ورلڈ کپ کے خطاب کا انتظار ہے۔ ٹیم نے صرف ایک مرتبہ 2007 میں ٹائٹل جیتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے موجودہ سیزن میں ہی کوہلی جس فارم میں چل رہے ہیں اس سے امید کی جارہی ہے کہ وہ ہمارا انتظار ختم کراسکتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 102 ٹسٹ میں 50 کی اوسط سے 8074 رن بنائے ہیں۔ 27 سنچری اور 28 ہاف سنچری لگا چکے ہیں۔ ناٹ آوٹ 254 رن کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:
      شاہین شاہ آفریدی بنے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹ لینے والے سب سے نوجوان تیز گیندباز

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی بلے باز سدرہ امین نے رقم کی تاریخ، ون ڈے تاریخ کی پانچویں سب سے بڑی اننگز کھیلی

      وہ 262 ونڈے میچوں میں 58 کی اوسط سے 12344 رن بناچکے ہیں۔ 43 سنچری اور 64 ہاف سنچری لگائی ہے۔ 183 رن ان کا بیسٹ اسکور ہے۔ وہیں 113 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 53 کی اوسط سے 3932 رن بنائے ہیں۔ ان سے زیادہ رن دنیا کا دیگر کوئی بلے باز نہیں بنا سکا ہے۔ ایک سنچری اور 36 ہاف سنچری لگائی ہیں۔ اوورآل ٹی ٹوئنٹی کی بات کریں تو انہوں نے 358 میچ میں 41 کی اوسط سے 11250 رن بنائے ہیں۔ 6 سنچری اور84 ہاف سنچری لگائی ہیںَ یعنی 90 مرتبہ 50 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ 354 چھکے لگائے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: