உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ASIA CUP 2022: وراٹ کوہلی کب کریں گے ٹیم انڈیا میں کم بیک؟ آیا بڑا اپڈیٹ

    Team india for Zimbabwe Tour: بی سی سی آئی نے اگست میں 3 ونڈے کی سیریز کے لئے ہونے والے زمبابوے دورے کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا۔ روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی کا بھی اس دورے کے لئے ٹیم میں نام نہیں ہے۔ حالانکہ ان کی غیر حاضری سے متعلق بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا ہے، لیکن اب یہ اپڈیٹ آیا کہ وہ کب میدان پر واپسی کریں گے؟

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز زمبابوے کے خلاف 18 سے 22 اگست تک ہونے والی تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز میں ٹیم کی کمان سنبھالنے والے شکھر دھون کو ہی زمبابوے دورے کے لئے کپتان بنایا گیا ہے۔ روہت شرما کو اس سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔

      کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی اس سیریز میں نظر نہیں آئیں گے۔ کے ایل راہل نے تو خود اپنی واپسی میں ہو رہی تاخیر کی وجہ ٹوئٹر پر بتائی ہے، لیکن وراٹ کوہلی کی غیر حاضری سے متعلق صورتحال صاف نہیں ہے۔

      ایسی خبریں مسلسل سامنے آرہی تھیں کہ وراٹ کوہلی زمبابوے دورے سے ٹیم انڈیا میں واپسی کرسکتے ہیں، لیکن جب ٹیم کا اعلان ہوا تو وراٹ کوہلی کا نام نہیں تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں آرام دیا گیا ہے یا کچھ اور وجہ ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے بعد سے وراٹ کوہلی نے جب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ ان کا بلا خاموش ہی ہے۔ انہوں نے انگلینڈ میں تینوں فارمیٹ ملاکر 6 اننگوں میں بلے بازی کی اور 20 رن ان کا سب سے بہترین اسکور تھا۔ اس کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز دورے کے لئے آرام دیا گیا۔

      وراٹ کوہلی ایشیا کپ سے کریں گے واپسی

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وراٹ کوہلی اگست کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ سے ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔ ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’وراٹ کوہلی نے سلیکٹروں سے بات کی تھی کہ وہ ایشیا کپ سے دستیاب ہوں گے۔

      ایشیا کپ سے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو ٹی20 عالمی کپ تک آرام شاید ہی ملے گا۔ اس لئے ویسٹ انڈیز دورے کے بعد صرف دو ہفتے کی ونڈو ہے، جس میں سینئر کھلاڑی آرام کرسکتے ہیں‘۔ یہی وجہ ہے کہ وراٹ کوہلی نے زمبابوے دورے سے ہٹنے کا فیصلہ لیا۔ تاکہ وہ آئندہ 3-4 ماہ کے مصروف کرکٹ شیڈول سے پہلے بریک لے کر خود کو تروتازہ کرسکیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: