اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SA 3rd T20: وراٹ کوہلی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں دیا جاسکتا ہے آرام، اس بلے باز کو مل سکتا ہے موقع

    IND vs SA 3rd T20: وراٹ کوہلی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں دیا جاسکتا ہے آرام، اس بلے باز کو مل سکتا ہے موقع

    IND vs SA 3rd T20: وراٹ کوہلی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں دیا جاسکتا ہے آرام، اس بلے باز کو مل سکتا ہے موقع

    کوہلی کی جگہ شرئیس ایئر کو موقع مل سکتا ہے۔ شرئیس ورلڈ کپ کے لئے اسٹینڈ بائے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کی شروعات 6 اکتوبر سے ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹیم انڈیا نے ساوتھ افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست سبقت بنالی ہے۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج منگل کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں وراٹ کوہلی کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں شرئیس ایئر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

      ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کوہلی کو فٹ رکھنا ہے مقصد
      یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ نے وراٹ کوہلی کے ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔ مینجمنٹ کو لگتا ہے کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اوپننگ میچ میں اپنے بیسٹ فارم میں ہونے چاہیے۔ ہند-پاک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

      جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت چکی ہے ٹیم انڈیا
      ٹیم انڈیا پہلے ہی ساوتھ افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کو 0-2 سے اپنے نام کرلیا ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی ہندوستان نے آٹھ وکٹ سے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 رن سے اپنے نام کیا۔ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں میں 140.54 کے اسٹرائک ریٹ سے 52 رن بنائے ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی نے تین اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناٹ آوٹ 49 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹی20 عالمی کپ کا شیڈول جاری، ہندوستان کا پہلا میچ پاکستان سے، جانیں پورا پروگرام

      یہ بھی پڑھیں:
      مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا

      شرئیس ایئر کو مل سکتا ہے موقع
      وہیں، کوہلی کی جگہ شرئیس ایئر کو موقع مل سکتا ہے۔ شرئیس ورلڈ کپ کے لئے اسٹینڈ بائے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کی شروعات 6 اکتوبر سے ہوگی۔ اس سیریز کے لئے شکھر دھون کپتان بنائے گئے ہیں۔ وہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے منتخب ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ہندوستان کی ونڈے ٹیم میں نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: