ہوم » نیوز » اسپورٹس

پہلے ونڈے سیریز پھرٹی -20 اوراب آئی پی ایل، ہرجگہ ناکام ہورہے ہیں کوہلی

وراٹ کوہلی کے ریکارڈ یہ بتانےکےلئے کافی ہیں کہ بطور کپتان خود اعتمادی کے لئےانہیں جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔  

  • Share this:
پہلے ونڈے سیریز پھرٹی -20 اوراب آئی پی ایل، ہرجگہ ناکام ہورہے ہیں کوہلی
وراٹ کوہلی کو خود اعتمادی کے لئے جیت حاصل کرنا ضروری ہے۔

آئی پی ایل  2019 میں رائل چیلنجرس بنگلور(آرسی بی ) کی شکست کا سلسلہ ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لیگ میں اب تک اپنے سبھی میچ ہارنے والی آرسی بی کے کپتان وراٹ کوہلی کے لئے یہ شرمناک ہوتا جارہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے وراٹ کوہلی کی قسمت ان سے روٹھی ہوئی ہے اورتمام کوششوں کے باوجود انہیں جیت نصیب نہیں ہورہی ہے۔


وراٹ کوہلی کے ریکارڈ یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ بطور کپتان خود اعتمادی کے لئے انہیں جیت کی ضرورت ہے۔ 24 فروری 2019 کے بعد کی بات کریں تو کوہلی کے ریکارڈ مایوس کن ہیں۔ کوہلی کو گزشتہ دو ٹی -20، تین ونڈے میچ اوراب آر سی بی کے ساتھ آئی پی ایل میں مسلسل چارشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


آئی پی ایل سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان ٹی -20 سیریز ہندوستان 0-2 سے ہارا۔ وہیں ونڈے سیریز کےابتدائی دو مقابلوں میں جیت کے بعد ہندوستان سیریز 2-3 سے ہارگیا۔ آئی پی ایل میں آرسی بی نے اب تک چارمقابلے کھیلے گئے ہیں اوروہ اب تک ایک میں بھی جیت حاصل نہیں کرپائی ہے۔ آئی پی ایل کے بعد ہندوستانی ٹیم کو عالمی کپ کھیلنا ہے۔ اس سے پہلے ضروری ہے کہ کوہلی جیت کے راستے پرلوٹ آئیں۔ آرسی بی اب اپنا پانچواں میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف جمعہ کوکھیلے گی۔ یہ میچ بنگلورکی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلےگی۔

First published: Apr 05, 2019 04:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading