உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی نے ٹی-20 کی کپتانی چھوڑی، ونڈے کی چھینی گئی، اب چھوڑ سکتے ہیں ٹسٹ ٹیم کی کپتانی، یہ ہے 5 بڑی وجہ

    وراٹ کوہلی نے ٹی-20 کی کپتانی چھوڑی، ونڈے کی چھینی گئی، اب چھوڑ سکتے ہیں ٹسٹ ٹیم کی کپتانی

    وراٹ کوہلی نے ٹی-20 کی کپتانی چھوڑی، ونڈے کی چھینی گئی، اب چھوڑ سکتے ہیں ٹسٹ ٹیم کی کپتانی

    Rohit Sharma New ODI Captain: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ روہت شرما (Rohit Sharma) کو ٹیم انڈیا کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ ایسے میں کوہلی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو اس کی 5 بڑی وجہ بتاتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ روہت شرما (Rohit Sharma) کو ٹیم انڈیا کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ کوہلی نے ورک لوڈ منیجمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی ہی چھوڑ دی تھی، لیکن وہ ونڈے اور ٹسٹ کے کپتان بنے رہنا چاہتے تھے، لیکن بی سی سی آئی نے ان سے ونڈے ٹیم کی کپتانی چھین لی ہے۔ اب جبکہ ٹیم انڈیا کو راہل دراوڑ (Rahul Dravid) کے طور پر نیا کوچ مل گیا ہے۔ ایسے میں کوہلی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو اس کی 5 بڑی وجہ بتاتے ہیں۔

      پہلا: وراٹ کوہلی سال 2019 کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ ایسے میں خود پر سے دباو ہٹانے اور بلے بازی پر فوکس کرنے کے لئے وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں گھر میں ہوئی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کی 2 اننگوں میں بھی وہ کچچھ خاص نہیں کرسکے تھے۔

      دوسرا: راہل دراوڑ کے طور پر ٹیم انڈیا کو نیا کوچ ملا ہے۔ سابق کوچ روی شاستری کے ساتھ وراٹ کوہلی کی بانڈنگ اچھی تھی۔ ایسے میں نئے منیجمنٹ کے آتے ہی وراٹ کوہلی 2 فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹ چکے ہیں۔ یعنی ان کا قد گھٹا ہے۔ ایسے میں ان پر ٹسٹ میں بطور کپتان اچھی کارکردگی پیش کرنے کا دباو رہے گا۔

      تیسرا: کورونا کے درمیان وراٹ کوہلی ذہنی صحت اور ورک لوڈ منیجمنٹ کی بات کرتے رہے ہیں۔ لمبے وقت تک کھلاڑیوں کا بایو ببل میں رہنا آسان نہیں ہے۔ ایسے میں عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کو مسلسل سیریز کھیلنی ہے۔ ایسے میں وراٹ کوہلی کے ٹسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے پیچھے یہ بھی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

      چوتھا: وراٹ کوہلی سے ونڈے ٹیم کی کپتانی چھینے جانے کا مطلب ہے کہ بی سی سی آئی نے انہیں واضح طور پر پیغام بھیج دیا ہے۔ ایسے میں سلیکٹروں سے لے کر بورڈ کے افسران تک کا بطور کپتان ان پر سے اعتماد کم ہوا ہے۔ اب وہ ٹسٹ ٹیم میں کسی کھلاڑی کے حق میں زیادہ دمداری سے بات نہیں رکھ سکیں گے۔ روہت شرما کو ٹسٹ کا نائب کپتان بنایا جانا بھی اس طرف اشارہ کر رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

       

      پانچواں: وراٹ کوہلی نے بطور کپتان تینوں فارمیٹ میں حصولیابی حاصل کی، لیکن وہ بڑی ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ عالمی ٹسٹ چمپئن کے فائنل میں بھی ٹیم ہار گئی تھی۔ وہ آئی پی ایل میں بھی بطور کپتان خطاب نہیں جیت سکے ہیں۔ ایسے میں ان سب کا دباو بھی ان پر ہوگا۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: