ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019: خلیل احمد نے کیا آوٹ توکوہلی نے اڑایا مذاق، ویڈیو وائرل

آئی پی ایل 2019 میں پہلے 6 میچ گنوانے کے بعد آرسی بی کی ٹیم نے اپنے 8 میں سے پانچ میچ جیتے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، جس سے ٹیم نے 11 پوائنٹ حاصل کئے۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019: خلیل احمد نے کیا آوٹ توکوہلی نے اڑایا مذاق، ویڈیو وائرل
آئی پی ایل 2019 میں میچ کے بعد کوہلی اورخلیل احمد مستی کرتےنظرآئے۔ (تصویر: آئی پی ایل)۔

آئی پی ایل 2019 میں اپنے آخری میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورکے کپتان وراٹ کوہلی بلے سے کوئی کمال نہیں کرپائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند بازخلیل امد نے اپنے دوسرے ہی اوورمیں کوہلی کو وکٹ کے پیچھے کیچ کراکرآوٹ کردیا۔ کوہلی اس میچ میں 7 گیندوں میں 16 رن بناکرپویلین لوٹے۔ حالانکہ شمران ہیٹ مائراورگرکیرت سنگھ مان کی نصف سنچری کی بدولت آرسی بی نے جیت کے ساتھ اپنا سفرختم کیا۔


میچ کے بعد کوہلی اورخلیل احمد مستی کرتے نظرآئے۔ اس دوران کوہلی نے خلیل احمد کے وکٹ لینے کا مذاق بھی بنایا۔ واضح رہے کہ کوہلی کو آوٹ کرنے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے اس گیند بازنے زبردست جشن منایا تھا اورہاتھوں سے کافی عجیب وغریب اشارے کئے تھے۔


میچ کے بعد ایوارڈ تقریب سے قبل کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھی شمران ہیٹ مائراورگرکیرت سنگھ مان اورحیدرآباد کے خلیل احمد، ردھمان ساہا کے ساتھ کھڑے تھے۔ اس دوران کوہلی نے خلیل احمد سے مذاق کیا اوران کے ہاتھوں والے ایکشن کا نقل بھی کیا۔ کوہلی کے نقل پر دونوں کھلاڑی ہنسنے لگے۔


آرسی بی نے 14 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ اپنا سفرختم کیا۔ خبرلکھے جانے تک کوہلی کی ٹیم 11 پوائنٹ کے ساتھ پوائںٹ ٹیبل میں ساتویں نمرپرتھی۔ پہلے 6 میچ گنوانے کے بعد آرسی بی کی ٹیم نے اپنے 8 میچوں میں سے پانچ میچ جیتے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، جس سے ٹیم نے 11 پوائنٹ حاصل کئے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب رائل چیلنجرس بنگلورکی ٹیم پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کرپائی ہے۔ آرسی بی نے ابھی تک ایک باربھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیتا ہے۔  





اس سے قبل بنگلورنے 176 رن کےہدف کو 4 گیند پہلے 6 وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔ آرسی بی کی شروعات بے حدخراب رہی۔ پہلے ہی اوورمیں پارتھیو پٹیل کا وکٹ صفرپرکھودیا۔ اس کے بعد دوسرے اوورمیں وراٹ کوہلی 16 رن اورتیسرے اوورمیں ڈیویلیئرس ایک رن پر آوٹ ہوئے، لیکن اس کے بعد شمران ہیٹ مائرنے 47 گیندوں میں 75 رن بنائے اورانہوں نےگرکیرت سنگھ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 144 رنوں کی شراکت کرڈالی۔ گرکیرت نےبھی 39 گیندوں میں نصف سنچری لگائی اور65 رنوں کی اننگ کھیلی۔
First published: May 05, 2019 11:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading