உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK میچ سے پہلے کوہلی نے بابراعظم کو بتایا دنیا کا بہترین بلے باز، ایک خوبی نے جیت لیا دل

    میچ سے پہلے کوہلی نے بابراعظم کو بتایا دنیا کا بہترین بلے باز

    میچ سے پہلے کوہلی نے بابراعظم کو بتایا دنیا کا بہترین بلے باز

    India vs Pakistan, Asia Cup: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ میں اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے وراٹ کوہلی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی جم کر تعریف کی ہے۔ وراٹ کوہلی نے اسٹار اسپورٹس کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔ اس کے باوجود اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ وہ اب بھی مجھے پہلے جیسا ہی عزت دیتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: موجودہ دور میں دنیا کا بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث اکثر ہوتی ہے۔ جو روٹ، وراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ کو کرکٹ کا فیب فور بلے باز مانا جاتا ہے، لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ایک بلے باز کے طور پر تیزی سے ابھرے ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں اگر ان کی کارکردگی کو دیکھیں تو وہ کسی بھی معاملے میں فیب فور میں شامل بلے بازوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ وہ فی الحال، ٹی20 اور ونڈے کے نمبر-1 بلے باز ہیں اور ٹسٹ میں ان کا مقام تیسرا ہے۔ لیکن وراٹ کوہلی کی نظر میں بابر اعظم اس وقت دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان کے خؒاف ہونے والے میچ سے پہلے پاکستانی کپتان کی جم کر تعریف کی۔

      ایشیا کپ میں ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلے سے پہلے بھی بابر اور وراٹ کوہلی کی ملاقات ہوئی تھی، جس نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ اب وراٹ کوہلی نے اسٹار اسپورٹس کو دیئے خاص انٹرویو میں بابر اعظم کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ کوہلی نے کہا، ’میری اور بابر کی ملاقات پہلی بار 2019 عالمی کپ کے میچ کے بعد ہوئی تھی۔ تب اماد انہیں میرے پاس لے کر آیا تھا اور کہا تھا کہ بات کرنی ہے۔ ہم بیٹھے اور کرکٹ سے متعلق کافی بات کی۔ پہلکے دن سے ہی میں نے اس کے (بابر اعظم) اندر اپنے تئیں کافی احترام دیکھا ہے اور یہ اب تک نہیں بدلا ہے جبکہ وہ اس وقت دنیا کا سب سے بہترین بلے باز ہے۔ ایک کھلاڑی کے ناطے وہ لمبا سفر طے کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان کے ساتھ پاکستان کو بھی کوہلی کی سنچری کا انتظار، شاداب خان نے وراٹ کوہلی کو بتایا لیجنڈ

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے وراٹ کوہلی کے لئے دعا کر رہے ہیں شاہین شاہ آفریدی، VIDEO دیکھیں 

      بابر اعظم زمین سے جڑا انسان ہے: کوہلی

      سابق ہندوستانی کپتان نے بابر اعظم کے برتاو کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’بابر کافی عزت دیتا ہے۔ وہ فی الحال، تینوں ہی فارمیٹ میں دنیا کا سب سے بڑا بلے باز ہے، اس کے باوجود اس کے برتاو میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ مسلسل اچھی کارکردگی کر رہی ہے۔ وہ کافی باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ مجھے ہمیشہ اس کی بلے بازی دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ وہ ہر فارمیٹ میں رن بنا رہا ہے۔ ایک بلے باز کے طور پر بابر اعظم کا رتبہ بھی بڑا ہے۔ لیکن، میرے تئیں اس کا نظریہ اور اپروچ نہیں بدلا ہے۔ یہ اچھی پرورش اور زمین سے جڑے شخص کی نشانی ہے اور اس کے کرکٹ کی بنیاد کافی مضبوط ہے‘۔

      ’کرکٹ کے لئے بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں کو ضرورت‘

      وراٹ کوہلی نے مزید کہا، ’بابر اعظم جیسے کھلاڑی لمبا سفر طے کرتے ہیں اور کافی لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں۔ میں نے کل ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی تھی۔ میں نے بابر اعظم سے کہا تھا کہ آپ کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنا کافی اچھا لگتا ہے اور میں نے انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی تھی۔ آپ کو کرکٹ کو دلچسپ بنائے رکھنے کے لئے بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: