اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کوہلی ہندوستان کی دیوارکے ریکارڈ سے محض 82 رن دور، میلبورن ٹسٹ میں انجام دے سکتے ہیں تاریخی کارنامہ

    وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

    وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

    وراٹ سابق کپتان راہل دراوڑ کے ایک اہم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے سے چند قدم دوررہ گئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      میلبورن: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا میں اپنی بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں اور 26 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے میلبورن ٹیسٹ میں وہ سابق کپتان راہل دراوڑ کے ایک اہم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے سے چند قدم دوررہ گئے ہیں۔ تیس سالہ وراٹ نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں مشکل حالات کے باوجود اپنی 25 ویں ٹسٹ سنچری بنائی تھی۔

      وراٹ کوہلی اس سنچری کے ساتھ ہی  سچن تندولکر کے آسٹریلیائی سرزمین پر اپنی 6 سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی تھی۔ وراٹ اب باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے کے نزدیک ہیں۔ اس سے وہ محض 82 رن دورہیں۔  دنیا کے نمبر ایک بلے باز تیسرے ٹیسٹ میں اگر 82 رن بنا لیتے ہیں تو وہ سابق بلے باز دراوڑ کا ایک کیلنڈر برس میں غیرملکی زمین پر سب سے زیادہ 1137 رن بنانے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

      راہل دراوڑ نے سال 2002 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا اوراس معاملے میں انہوں نے سابق کھلاری مہیندرامرناتھ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ امرناتھ نے سال 1983 میں ایک کیلنڈرسال میں غیرملکی زمین پر 1065 رنوں کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وراٹ کوہلی کیا میلبورن ٹسٹ میں راہل دراوڑ کا ریکارڈ توڑپاتے ہیں یا پھرانہیں اگلے میچ تک انتظار کرنا ہوگا۔
      First published: