ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز گنوانے کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا- گیند بازوں نے ایک بار پھر مایوس کیا

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ ’’ہماری کارکردگی بیحد خراب رہی ۔ میرے خیال یں ہماری گیند بازی اچھی نہیں رہی۔ جس جگہ گیند ڈالنی چاہیئے تھی، گیند باز وہاں گیند ڈالنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کی بلے بازی کافی مضبوط ہے اور انہیں پتہ ہے کہ کہاں شاٹ کھیلنے ہیں۔ انہوں نے جو اسکور بنایا وہ کافی بڑا تھا اس لئے 338 رن بنانے کے باوجود 51 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • Share this:
آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز گنوانے کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا- گیند بازوں نے ایک بار پھر مایوس کیا
آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز گنوانے کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا- گیند بازوں نے ایک بار پھر مایوس کیا

سڈنی: آسٹریلیا کے ہاتھوں اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ملی شکست اور سیریز گنوانے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ مقابلے میں ٹیم کی گیند بازی اثر انگیز نہیں رہی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کی دھماکہ خیز کارکردگی کی بدولت 50 اوور میں چار وکٹ پر 389 رن کا بڑا اسکور بنایا، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 50 اوور میں 9وکٹ پر 338 رن ہی بنا اسکی اور اسے 51 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی سیریز میں 0۔2 سے پچھڑ گئی۔

ہندوہندو انہیں صحیح جگہ گیند بازی کی اور موقع بنائے جس کے سبب ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ‘‘

تیز گیند بای جسپریت بمراہ نے 10 اوور میں 79 رن، محمد سمیع نے 9 اوور میں 73 رن، نودی سینی نے سات اوور میں 70 رن، لیگ اسپنر یجویندر چہل نے 9 اورر میں 71 رن اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 10 اوور میں 60 رن دیئے۔ ہاردک پانڈیا بھی ہندوستانی گیند بازوں میں بہتر ثابت ہوئے اور انہوں نے چار اوور میں 24 رن دیکر ایک وکٹ لیا۔

ہاردک پانڈیا کو گیند بازی کرانے پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ ’’میرے خیال میں اس پچ پر گیند بازی کے لئے انہوں نے کچھ منصوبہ بنایا تھا۔ ہدف کے باری میں لوکیش راہل اور میں نے سوچا کہ اگر آخری 10 اووور میں 100 رن بھی چاہئے ہوں گے تو ہاردک کے رہنے سے ہم نشانہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر میں اور راہل 40 اوور تک ٹکے رہتے تو ہم مخالف ٹیم پر دباؤ بناسکتےتھے۔ بلے بازی کے لئے یہ وکٹ کافی اچھی تھی‘‘۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 29, 2020 11:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading