ہوم » نیوز » اسپورٹس

خراب فیلڈنگ پرجم کربرسے وراٹ کوہلی، کہا- ایسےتوجتنے بھی رن بنا لیں، کم ہی پڑجائیں گے

ویسٹ انڈیزکے خلاف تین میچوں کی سیریزکے ابتدائی دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی فیلڈنگ بے حد خراب رہی ہے اورکھلاڑیوں نے کئی کیچ چھوڑے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 09, 2019 07:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خراب فیلڈنگ پرجم کربرسے وراٹ کوہلی، کہا- ایسےتوجتنے بھی رن بنا لیں، کم ہی پڑجائیں گے
وراٹ کوہلی نے خراب فیلڈنگ کولے کرٹیم انڈیا کی کلاس لگائی۔ تصویر: اے پی

تھرو اننت پورم : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی -20 میں 8 وکٹ سے شکست پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے ٹیم کی فیلڈنگ اور کیچ ڈراپ کرنے جیسی غلطیوں پرکھل کرناراضگی ظاہرکی ہے۔ ہندوستان کو دوسرے میچ میں شکست دینےکے بعد ویسٹ انڈیزاب سیریزمیں 1-1 کی برابری پرآ گئی ہے۔  اس میچ میں 170 کا تسلی بخش اسکوربنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم 8  وکٹ کے فرق سے مقابلہ گنوا بیٹھی۔ کپتان وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ نمبربہت کچھ کہتے ہیں، یہ وہ بھی بتا دیتے ہیں جوکہا نہیں گیا۔ ہم نےابتدائی 16 اووروں تک اچھی بلے بازی کی، لیکن آخری چار اووروں میں ہم 30 رن ہی جوڑسکے۔ یہ باعث تشویش ہےاورہمیں اس پرتوجہ دینا ہوگی۔


وراٹ کوہلی نےکہا کہ شیوم دوبےکی اننگ نے ہمیں 170 کے مضبوط اسکورتک پہنچنے میں مدد کی، لیکن سچ کہوں تو ویسٹ انڈیز نےکھل کرکھیلےاوران کے پیس میں تبدیلی سے ہمیں مدد نہیں ملی۔ لیکن ساتھ ہی ہم نے بہت خراب فیلڈنگ بھی کی اورایسے میں ہم کتنے بھی رن بنا لیں جیتنا ممکن نہیں ہے۔ ٹیم کی کوشش کی طرف سے مایوس دکھائی دے رہےکپتان نےکہا کہ ہم نےگزشتہ دومیچوں سے بہت ہی خراب فیلڈنگ کررہے ہیں۔ ہم نےایک ہی اوور میں دو کیچ ڈراپ کردیئے۔ سوچیں اگر ہم اس ایک اوورمیں دو وکٹ نکال لیتے تو۔ ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہادری دکھانی ہوگی۔


ویسٹ انڈیز کے کلاف دوسرے ٹی -20 میں وراٹ کوہلی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے کلاف دوسرے ٹی -20 میں وراٹ کوہلی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ فائل فوٹو


وراٹ کوہلی نےممبئی میں فیصلہ کن کرو یا مرو مقابلے کو اہم بتایا۔ ہندوستانی کپتان نے کہا کہ اگرہم خراب فیلڈنگ کرتے رہیں گے تو کوئی بھی اسکورکافی نہیں ہوگا۔ ہم نے گزشتہ دونوں مقابلوں میں بے حد خراب فیلڈنگ کی ہے۔ ہم نے ایک ہی اوورمیں دو کیچ ٹپکائے۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں ممبئی میں اب فیصلہ کن میچ میں اترنا ہے۔ ہمیں اس میچ میں پتہ تھا کہ ویسٹ انڈیزابتدا میں اسپنراتارے گی، اس لئے ہم نے شیوم دوبے کی طاقت کا استعمال کیا۔ ہماری منصوبہ بندی کام آئی، لیکن ویسٹ انڈیزنے بہت اچھا کھیل دکھایا اور وہ جیتنے کے حقدار ہیں۔


وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف اب ممبئی کے فیصلہ کن مقابلےکو بے حد اہم بتایا ہے۔ فائل فوٹو
وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف اب ممبئی کے فیصلہ کن مقابلےکو بے حد اہم بتایا ہے۔ فائل فوٹو
First published: Dec 09, 2019 07:36 PM IST