ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی نےکہا- آسٹریلیا سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کو تیار، ٹیم انڈیا میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینےکی صلاحیت

ندوستانی کرکٹ کپتان اور دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلےباز وراٹ کوہلی نے کہا ہےکہ ان کی ٹیم دنیا میں کہیں بھی کسی کو بھی شکست دینےکے اہل ہے اور آسٹریلیا سے دن رات ٹیسٹ کھیلنے میں انہیں کوئی گریز نہیں ہے۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی نےکہا- آسٹریلیا سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کو تیار، ٹیم انڈیا میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینےکی صلاحیت
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : اے پی ۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کپتان اور دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلےباز وراٹ کوہلی نےکہا ہےکہ ان کی ٹیم دنیا میں کہیں بھی کسی کو بھی شکست دینےکی اہل ہے اور آسٹریلیا سے دن رات ٹیسٹ کھیلنےمیں انہیں کوئی گریز نہیں ہے۔ ہندوستان نےاس سے پہلے آسٹریلیا کے دورے پر میزبان ٹیم کے ساتھ گلابی گیند سے میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، لیکن گزشتہ سال اس نے دن رات کی شکل میں ڈیبیو کرلیا اور گھریلو میدان پر بنگلہ دیش سے سیریزکا ایک میچ كولكاتا کے ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سےکھیلا اور تین دن میں ہی اسے جیت بھی لیا تھا۔


وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے ساتھ ونڈے سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر پیرکو کہاکہ ان کی ٹیم دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی ٹیم کو شکست سے دو چارکر سکتی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلیں گی، جس کا پہلا میچ 14 جنوری کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے سوال پر کہاکہ ہم گلابی گیند سےکھیلنےکےلئےبالکل تیار ہیں چاہے وہ پرتھ میں ہو یا گابا میں۔ ہم نے یہاں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلا اور ہم اس میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا بہت سنسنی خیز فارمیٹ ہے اور ہم اسےکھیلنے کو بالکل تیار ہیں۔ ہم کسی بھی چیلنج کو تیار ہیں چاہےگابا ہو یا پرتھ، ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہم اس فارمیٹ میں کہیں بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

First published: Jan 14, 2020 12:08 AM IST