ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار، ہاردک پانڈیا پہلی مرتبہ ٹاپ 50 میں، بابر اعظم سے آگے ہیں روہت شرما

آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں تین میچوں کی سیریز میں دو نصف سنچری لگانے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) آئی سی سی ونڈے رینکنگ (ICC ODI) میں اول مقام پر ہیں جبکہ روہت شرما (Rohit Sharma) دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم کو تیسرا مقام ملا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 11, 2020 09:17 AM IST
  • Share this:
وراٹ کوہلی نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار، ہاردک پانڈیا پہلی مرتبہ ٹاپ 50 میں، بابر اعظم سے آگے ہیں روہت شرما
وراٹ کوہلی نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار، ہاردک پانڈیا پہلی مرتبہ ٹاپ 50 میں

دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جمعرات کو جاری تازہ ایک روزہ بلے بازی کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی تین میچوں کی ونڈے سیریز میں دو نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی چوٹی کے مقام پر برقرار ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا لمبی چھلانگ کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ-50 میں پہنچ گئے ہیں۔ آئی پی ایل میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلنے والے ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما بھی نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار ہیں اور پاکستان کے کھلاڑی بابراعظم سے پانچ پوائنٹ آگے ہیں جو ونڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔


ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما بھی نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار ہیں
ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما بھی نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار ہیں


وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا، جس کی بدولت وہ حال ہی میں جاری کی گئی ٹی- ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی 697 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے تین ٹی۔20 مقابلوں میں 44.66 کی اوسط سے 134 رن بنائے، جس کا ٹیم اور ان کو فائدہ ملا۔ ونڈے سیریز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہاردک پانڈیا کی رینکنگ میں بھی اچھال آیا ہے اور وہ اپنے کیریئر کے بہترین 553 پوائنٹ کے ساتھ 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہاردک پہلی مرتبہ ٹاپ 50 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ نے ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ بلے بازی کی اور اس سیریز میں 114 ، 60 اور 75 رنز کی مدد سے کیریئر کے بہترین 791 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بھی ون ڈے سیریز میں دو سنچری بنائی جس کی بدولت ون ڈے رینکنگ میں وہ سال 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 20 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ہی 15 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔


ہاردک پانڈیا کی رینکنگ میں بھی اچھال آیا ہے اور وہ اپنے کیریئر کے بہترین 553 پوائنٹ کے ساتھ 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہاردک پہلی مرتبہ ٹاپ 50 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
ہاردک پانڈیا کی رینکنگ میں بھی اچھال آیا ہے اور وہ اپنے کیریئر کے بہترین 553 پوائنٹ کے ساتھ 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہاردک پہلی مرتبہ ٹاپ 50 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔


گلین میکسویل نے بھی ہندوستان کے خلاف تین ون ڈے مقابلوں میں 194.18 کی اسٹرائیک ریٹ سے 167 رن بنائے جس کی بدولت سال 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 20 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ میکسویل اب 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے گیندبازی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ہیں ان کے 722 پوائنٹ ہیں۔ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہین۔ تیسرے نمبر پر ہندستان کے یارکر کنگ جسپریت بمراہ ہیں جن کے 700 پوائنٹ ہیں۔ چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے گیندباز کرس ووکس ہیں۔ پانچویں نمبر پر ہندستانی ٹیم کے مشہور کیگسو ربادا اور ساتویں نمبر پر پاکستان کے محمد عامر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم جمپا پہلی مرتبہ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 11, 2020 09:17 AM IST