உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کشمیر پریمیئرلیگ میں کھیلیں گے وراٹ کوہلی؟ افسر نےکہا- امن کا پیغام بھیجیں گے

    کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے کہا کہ وراٹ کوہلی کو لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کھیلنے کے لئے دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی طرف سے ’امن کا پیغام‘ ہے۔ اس ٹی20 لیگ کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کرتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں کھیلنے کے لئے رسمی دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے منعقد کی جانے والی کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) کا پہلا سیزن گزشتہ سال کھیلا گیا تھا۔ عارف ملک نے کہا کہ وراٹ کوہلی کو اس لیگ کے دوسرے ایدیشن میں کھیلنے کے لئے رسمی طور پر مدعو کیا جائے گا۔

      کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے کہا کہ لیگ نے کوہلی کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی طرف سے ’امن کا پیغام‘ ہے۔ ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ‘محمد رضوان نے ایک بہت ہی مثبت پیغام دیا کہ کرکٹ ہر چیز سے پرے ہونا چاہئے۔ اس لئے ہم وراٹ کوہلی کو لیگ میں کھیلنے یا کم از کم ایک میچ دیکھنے کے لئے دعوت نامہ بھیجنے کے لئے رسمی دعوت نامہ بھیج رہے ہیں۔ یہ ہماری طرف سے امن کا پیغام ہے، اب یہ ان پر منحصر کرتا ہے کہ وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں‘۔

      وراٹ کوہلی کا کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کا امکان بے حد کم ہے کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی رشتے کافی خراب ہیں۔
      وراٹ کوہلی کا کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کا امکان بے حد کم ہے کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی رشتے کافی خراب ہیں۔

      وراٹ کوہلی کے اس لیگ میں کھیلنے کا امکان بے حد کم ہے یا یوں کہیں کہ نہ کے برابر ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی رشتے کافی خراب ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کافی وقت سے کوئی دوطرفہ سیریز تک منعقد نہیں کی گئی ہے۔ عارف ملک نے مزید کہا، ’ہم دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی بھی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ کھیل ہی دونوں ممالک کے درمیان کی کھائی کو پاٹنے کا واحد طریقہ ہے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: گیند بازوں نے سلیکٹروں کو دیا جواب، عالمی کپ میں نہیں ملی تھی جگہ، آئی پی ایل میں کیا بڑا کارنامہ

      پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے منعقد ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں گزشتہ سیزن میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ یہ ٹورنا منٹ 2021 میں پہلی بار منعقد کی گئی تھی، جس میں راول کوٹ ہاکس نے خطاب جیتا تھا۔ لیگ کے دوسرے سیزن میں 2 نئی ٹیمیں اتاری جائیں گی۔ اس کا آغاز یکم اگست سے ہونا ہے، جس کا فائنل 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: