ہوم » نیوز » اسپورٹس

روی شاستری کوہی ہیڈ کوچ چاہتے ہیں وراٹ کوہلی، ویسٹ انڈیز جانے سے پہلے دیا بڑا بیان

ویسٹ انڈیزجانے سے پہلے وراٹ کوہلی سے ہیڈ کوچ کےمعاملے پرسوال پوچھا گیا تووراٹ کوہلی نے روی شاستری کی حمایت کی۔

  • Share this:
روی شاستری کوہی ہیڈ کوچ چاہتے ہیں وراٹ کوہلی، ویسٹ انڈیز جانے سے پہلے دیا بڑا بیان
روی شاستری کوہیڈ کوچ چاہتے ہیں وراٹ کوہلی، ویسٹ انڈیز جانے سے پہلے دیا بڑا بیان۔

ویسٹ انڈیز دورے کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری کی مدت کارختم ہورہا ہے۔ خبروں کے مطابق کئی بڑے ناموں نے ٹیم انڈیا کا کوچ بننے کے لئے اپلائی بھی کردیا ہے۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کچھ اورہی چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیزجانے سے پہلے وراٹ کوہلی نے واضح طورپرکہا ہے کہ اگرروی شاستری ہیڈ کوچ بنے رہے توانہیں اورٹیم انڈیا کوبے حد خوشی ہوگی۔


وراٹ کوہلی سے جب ہیڈ کوچ کے مسئلےپرسوال پوچھا گیا توانہوں نےکہا 'اگرکرکٹ صلاح کارکمیٹی میرا نظریہ جاننا چاہےگی تومیں ان سے بات کروں گا۔ روی شاستری بھائی کی مدت کارمیں ہم نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ اگروہ کوچ بنے رہتے ہیں توہمیں خوشی ہوگی، لیکن مجھ سے اس موضوع پراب تک بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے لئے ابھی تک مائک ہیسن، مہیلا جے وردھنے، روبن سنگھ درخواست دے چکے ہیں۔ وہیں روی شاستری کوانٹرویو میں سیدھے انٹری ملے گی۔


پروین آمرے بننا چاہتے ہیں بیٹنگ کوچ


آپ کوبتادیں کہ ہندوستان کے سابق بلے بازپروین آمرے ٹیم انڈیا کے بلے بازی کوچ بننے کی دوڑمیں شامل ہیں۔ آنجہانی رماکانت آچریکرسے کرکٹ کا سبق سیکھنے والے آمرے کی قیادت میں ممبئی نے رنجی ٹرافی خطاب جیتا۔ وہ ابھی امریکی کرکٹ کے ساتھ بلے بازی مشیرکے طورپرجڑے ہیں۔ بی سی سی آئی نے چیف کوچ، بلے بازی کوچ اورگیند بازی کوچ سمیت دیگرعہدوں کے لئے درخواست طلب کئے ہیں، جس کے لئے میعاد 30 جولائی تک ہے۔

وراٹ کوہلی اورروی شاستری
وراٹ کوہلی اورروی شاستری


جانٹی روڈس بننا چاہتے ہیں فیلڈنگ کوچ

ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ اورآرشری دھرکا معاہدہ بھی ویسٹ انڈیزدورے کے بعد ختم ہوجائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی دوڑمیں جونٹی روڈس سب سے آگے بتائے جارہے ہیں۔ روڈس آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

پروین آمرے۔
پروین آمرے۔
First published: Jul 29, 2019 10:51 PM IST