ہوم » نیوز » اسپورٹس

میلبورن ٹسٹ سے قبل وراٹ کوہلی کی بلے بازوں کوسخت وارننگ، اپنی ذمہ داری سمجھنے کا دیا مشورہ

کوہلی نے کہا کہ ہمارا بولنگ آرڈرایک یونٹ کی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، لیکن بلے بازوں کوایک ساتھ بورڈ پرزیادہ رن بنانے کی ضرورت ہے۔

  • Share this:
میلبورن ٹسٹ سے قبل وراٹ کوہلی کی بلے بازوں کوسخت وارننگ، اپنی ذمہ داری سمجھنے کا دیا مشورہ
وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

میلبورن: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ سے آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں شروع ہورہے تیسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے پہلے اپنے بلے بازوں سے اچھی کارکردگی اورانفرادی طورپراپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئےکہا ہے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں 4 ٹسٹ میچوں کی سیریزمیں 1-1 سے برابری پرہیں اورمیلبورن میں ان کی نگاہیں برتری حاصل کرنے پرلگی ہیں۔


وراٹ کوہلی نے منگل کومیچ کےموقع پرپریس کانفرنس میں کہا کہ اگرہم دیکھیں توہمارا بولنگ آرڈر ایک یونٹ کی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، لیکن بلے بازوں کوایک ساتھ بورڈ پراوررن شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں ہو گا توہمارے گیندباززیادہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔


وراٹ کوہلی نےکہا کہ موجودہ آسٹریلیا دورے میں اب تک گیند بازوں نےغیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ہےاور پہلے دومیچوں میں تمام 40 وکٹ نکالے ہیں، لیکن بلے بازوں کی کارکردگی اتارچڑھاو والا رہا ہےاورچاراننگ میں تال کی کمی نظرآئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش گیند بازوں کی مدد کرنا اوربورڈ پراچھا رن شامل کرنا چاہئے۔ اگرہم دوسرے سیشن میں بلے بازی کرتے ہیں، توہماری کوشش ہوگی کہ ہم برتری حاصل کریں یا کم ازکم مخالفت کے برابررن جوڑلیں۔


ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کوایک ساتھ مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں کسی ایک کھلاڑی کوانفرادی طورپرنہیں کہوں گا، لیکن سب کو ایک یونٹ کی طرح بلے بازی کرنی چاہئے۔ ہمیں مل کریقیناً بہتر کھیل دکھانا ہوگا۔ وراٹ اورٹیم مینجمنٹ نے میلبورن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اورگیندبازی یونٹ میں لیفٹ آرم اسپنررویندرجڈیجہ کوشامل کیا ہے، جوگزشتہ میچ میں اسپنرکی کمی کوبھرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ کپتان نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میلبورن کی پچ بہت تیزہوگی۔ امید ہے کہ یہ پچ ویسا ہی نتیجہ دے گی جیسا گزشتہ دو میچوں میں ہمیں ملا تھا۔
گزشتہ سال ایم سي جي کی پچ پرآسٹریلیا اورانگلینڈ کے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے اسے 'خراب' ریٹنگ دی تھی۔ ایسے میں پچ کو لےکربھی مانا جا رہا ہے کہ یہ حیران کرسکتی ہے۔ 30 سالہ بلے باز نے کہا کہ میں نے اس پچ کودیکھا تھا، جوکافی خشک دکھائی دے رہی ہے۔ اس پچ پرگھاس بھی ہے، جو سطح کوپکڑکررکھے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ پچ گیند بازوں کے لئے بہت مفید ہو گی اورآخری بارہم نے جب اس پرکھیلا تھا یہ اس سے زیادہ متحرک ہوگی۔
وراٹ کوہلی پرتھ ٹیسٹ میں اکیلے ہندستانی بلے باز تھے، جنہوں نے 123 رنوں کی سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ جہاں بھی کھیلیں آپ کوآرام دہ محسوس کرنا ضروری ہے اورمیرے لئے یہی بات کام کر رہی ہے۔ اگر آپ بیرون ملک ہموار رہیں توآپ کنٹرول ہوکرکھیل سکتے ہیں۔ ذہنی طورپرآپ کے لئےمضبوط ہونا ضروری ہے۔ میرے حساب سے 80 فیصد ذہنی مضبوطی اور20 فیصد ٹیکنا لوجی آپ کوبیرون ملک اچھا کھیلنے میں مدد کرتی ہے۔
First published: Dec 25, 2018 07:16 PM IST