ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: ہار کر بھی پلے آف میں پہنچ گئی وراٹ کوہلی کی آر سی بی، بڑھ گیا کے کے آر کا سردر

دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے آئی پی ایل 2020 میں پیر کو رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) کو بڑی آسانی سے شکست دے دی۔ اس نے پیر کو کھیلے گئے مقابلے کو 6 وکٹ سے جیتا۔ دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے اس جیت کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے پلے آف (IPL Playoffs) میں جگہ بنا لی ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: ہار کر بھی پلے آف میں پہنچ گئی وراٹ کوہلی کی آر سی بی، بڑھ گیا کے کے آر کا سردر
IPL 2020: ہار کر بھی پلے آف میں پہنچ گئی وراٹ کوہلی کی آر سی بی، بڑھ گیا کے کے آر کا سردر

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے آئی پی ایل 2020 میں پیر کو رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) کو بڑی آسانی سے شکست دے دی۔ اس نے پیر کو کھیلے گئے مقابلے کو 6 وکٹ سے جیتا۔ دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے اس جیت کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے پلے آف (IPL Playoffs) میں جگہ بنا لی ہے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم کے اب 16 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ وہ اب ممبئی انڈینس (18) پوائنٹ کے بعد پوائنٹ ٹیبل (IPL 2020 Point Table) میں دوسرے نمبر پر ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ رائل چیلنجرس بنگلور (RCB) کی ٹیم شکست دے بھی پلے آف (IPL Playoff) میں پہنچ گئی ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کے پوائنٹ ٹیبل میں برابر 14-14 پوائنٹ ہیں۔ پوائنٹ برابر ہونے پر نیٹ رن ریٹ اہم ہوجاتا ہے، جس میں وراٹ کوہلی کے ’رائل چیلنجرس‘ بہتر ثابت ہوئے۔




دراصل، رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کو معلوم تھا کہ اگر ان کی ٹیم ہار جای ہے تو نیٹ رن ریٹ اہم ہوجائے گا۔ بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے152 رن بنائے۔ پلے آف میں پہنچنے کے لئے اسے یا تو جیتنا تھا یا دہلی کو 17.3 اوور سے پہلے نہیں جیتنے دینا تھا۔ بنگلور کی ٹیم جیت تو نہیں پائی، لیکن اس نے دہلی کو 17.3 اوور سےپہلے جیتنے بھی نہیں دیا۔ اس طرح ہار کر بھی اس کا رن ریٹ کولکاتا سے اوپر رہا۔

آئی پی ایل 2020 میں 55 میچ کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں ممبئی انڈینس پہلے اور دہلی کیپٹلس دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے بعد بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے 14-14 پوائنٹ ہں۔ بنگلور کا رن ریٹ مائنس 0.172 ہے۔ کولکاتا کا رن ریٹ مائنس 0.214 ہے۔ دہلی نے یہ میچ 19 ویں اوور میں 4 وکٹ پر 14 رن بناکر جیتا۔ اگر وہ یہ میچ 9 گیند پہلے جیت لیتی تو بنگلور کی ٹیم کا رن ریٹ کولکاتا سے کم ہوجاتا۔ اب کولکاتانائٹ رائیڈرس کے پلے آف کھیلنے کا امکان ٹورنا منٹ کے 56 ویں یعنی آخری لیگ میچ پر ٹک گئی ہیں۔ یہ میچ منگل کو سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کے درمیان ہوگا۔ سن رائزرس حیدرآباد کا رن ریٹ کولکاتا کی ٹیم سے زیادہ ہے۔ اس لئے اگر حیدرآباد کی ٹیم جیتی تو پلے آف کے لئے کوالیفائی کرجائے گی۔ اگر ممبی کی ٹیم جیتی تو کولکاتا کا پلے آف میں پہنچنے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 02, 2020 11:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading