اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر بچپن کے کوچ بھڑکے کہا، BCCIکے پاس طاقت ہے، لیکن۔۔۔

    Virat vs BCCI اس پورے تنازع پر انڈیا نیوز سے بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما (Rajkumar Sharma) نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے لیے چونکانے والا ہے، میں اس پر کیا کہوں؟.

    Virat vs BCCI اس پورے تنازع پر انڈیا نیوز سے بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما (Rajkumar Sharma) نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے لیے چونکانے والا ہے، میں اس پر کیا کہوں؟.

    Virat vs BCCI اس پورے تنازع پر انڈیا نیوز سے بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما (Rajkumar Sharma) نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے لیے چونکانے والا ہے، میں اس پر کیا کہوں؟.

    • Share this:
      نئی دہلی. وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور بی سی سی آئی (BCCI) لاکھ دعوے کرے چاہے کہ ہندوستانی کرکٹ میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے جیسے ہی یہ خبریں سامنے آرہی ہیں، حقیقت کچھ اور ہی نظر آنے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر روانگی سے قبل وراٹ کوہلی کی پریس کانفرنس نے تنازع کو مزید بڑھا دیا۔ ونڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بارے میں کوہلی نے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونے سے ایک دن پہلے وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا، ' جو کچھ بھی سمواد کے بارے میں کہا گیا تھا، جو فیصلے کے بارے میں کہا گیا، وہ غلط تھا۔ مجھ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے 8 دسمبر کو سلیکشن میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹے قبل رابطہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کسی کا میرے ساتھ کوئی سمواد نہیں ہوا تھا۔ جب میں نے اپنی T20 کپتانی چھوڑںے کا کا فیصلہ سنایا تھا تو اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے آگے کہا، جب میں نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑی تو میں نے سب سے پہلے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کرایا۔ ان کے سامنے اپنی بات رکھی۔ میں نے وجہ بتائی کہ میں T20 کپتانی چھوڑنا چاہتا تھا اور میرے اس فیصلے کو انہوں نے اچھی طرح سے لیا تھا، کوئی جھجھک نہیں تھی اور ایک بار کیلئے بھی مجھ سے نہیں کہا گیا تھا کہ تمہیں T20 کپتانی نہیں چھوڑنی چاہئے۔

      وہیں سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) نے بھی آخر کار وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس کا جواب دے دیا ہے۔ اپنی پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی نے ونڈے کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بات کی اور بی سی سی آئی (BCCI) کے صدر کے تبصروں کی تردید کی۔ وراٹ کوہلی کو اس ماہ کے شروع میں ونڈے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے اگلے ہی دن، سوربھ گنگولی نے دعویٰ کیا کہ بی سی سی آئی نے ستمبر میں کوہلی سے انٹرنیشنل T20 کی کپتانی نہیں چھوڑنے کیلئے کہا تھا۔ اس وجہ سے سلیکٹرز کو انہیں 50 اوورز کی کپتانی سے ہٹانا پڑا، کیونکہ وہ وائٹ بال فارمیٹ کے لیے ایک کپتان چاہتے تھے۔ تاہم، کوہلی نے جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے روانہ ہونے سے قبل بدھ کو اپنی دھماکہ خیز پریس کانفرنس کے دوران گنگولی کے بیان کی تردید کی تھی۔

      اس پورے تنازع پر انڈیا نیوز سے بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما (Rajkumar Sharma) نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے لیے چونکانے والا ہے، میں اس پر کیا کہوں؟ جو کچھ بھی ہوا، اسے نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں اس معاملے میں زیادہ کچھ کہنا پسند نہیں کروں گا۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ بورڈ کے پاس اختیار (طاقت) ہے، انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا ہے، وہ بہت غور و فکر کے بعد لیا ہوگا۔ جو کچھ ہو وہ صحیح ہے یا غلط، اس پر میرا بیان اب کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔"


      وراٹ کوہلی کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا: راجکمار شرما
      راجکمار شرما نے مزید کہا کہ میں نے وراٹ کوہلی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی تھی لیکن ان کے ساتھ جو ہوا وہ بہت کم سننے اور دیکھنے کو ملتا ہے۔ بی سی سی آئی اور وراٹ کوہلی کے درمیان کہیں نہ کہیں کمیونیکیشن گیپ رہا ہے، میرا ماننا ہے کہ اس معاملے میں شفافیت کو اپنانا چاہیے تھا۔ یہ کیوں اور کیسے ہوا؟ ان کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کیسے آیا، مجھے نہیں معلوم۔"

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: