ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی تیاری کررہے ہیں۔ پہلے ٹسٹ میں چھوٹے اسکور پر آوٹ ہونے والے وراٹ کوہلی دوسرے میچ میں بڑی اننگ کھیلنا چاہیں گے۔ اس درمیان پاکستان سوپر لیگ میں ان کی مقبولیت دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان سوپر لیگ کے پہلے میچ میں ان کا ایک فین اسٹیڈیم میں ایک پوسٹ لے کر پہنچا تھا، جس میں لھا تھاھ کہ وہ کوہلی کو ملتان میں دیکھنا چاہتا ہے۔
پی ایس ایل کے پہلے میچ میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے کھلاڑی میدان میں تھے، لیکن کوہلی کا جلوہ وہاں بھی برقرار تھا۔ کوہلی کے چاہنے والے دنیا بھر میں ہیں اور پاکستان میں بھی کوہلی کی بڑی فین فالووینگ ہے۔ اس کا نظارہ پاکستان سوپر لیگ میں دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ، ملتان میں کوہلی کے کھیلنے کے امکانات بے حد کم ہیں۔
ایشیا کپ اس سال پاکستان میں ہونا تھا لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اس کا انعقاد ایسے ملک میں کیا جا سکتا ہے جہاں دونوں ٹیموں کو کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس وجہ سے یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پر بات چیت ہوگی اور یہ پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں منعقد ہوگا۔ ایسے میں کوہلی کو ان کے مداح کی ملتان میں دیکھنے کی خواہش پوری ہونا مشکل ہے۔
اُدھر، پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ پاکستان آکر نہیں کھیلے گا تو پاکستان ونڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان نہیں آئے گا۔ حالانکہ، اے سی سی کی میٹنگ میں اس معاملے میں حتمی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔