ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں ایک مرتبہ پھر عمران ملک کی گیندبازی خراب رہی۔ عمران نے 3 اوور کی گیندبازی کی اور 41 رن دئیے۔ پورے سیزن میں عمران اپنی گیندبازی کا کمال دکھانے میں ناکام رہے۔ جو گیندباز گزشتہ سیزن میں اپنی خطرناک گیندبازی سے مخالف بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہا تھا، اس گیندباز کے خلاف بلے باز آسانی سے رن بنا پارہے تھے۔ گزشتہ سیزن میں عمران نے 22 وکٹ بھی لیے تھے۔
اس سیزن میں اس گیندباز نے 8 میچ کھیلے اور صرف 5 وکٹ ہی لیے۔ عمران کی خراب گیندبازی پر اب تنقید ہونے لگی ہے۔ ممبئی سے ملی ہار کے بعد ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے عمران کی گیندبازی پر اپنی رائے دی ہے اور یہ خاص صلاح بھی دی ہے۔ ’عمران ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی لینتھ آگے پیچھے ہوتے رہتی ہے۔ ان کے پاس اتنا تجربہ ابھی تک نہیں آیا ہے۔ وہ ڈیل اسٹین کے ساتھ اپنی گیندبازی کرکے کام بھی کررہے ہیں، لیکن آپ کو بتائیں کہ ڈیل استین کی جو لینتھ تھی اسے عمران پکڑ نہیں پائے ہیں۔ اسٹین کے ساتھ کام کرنے، اتنا کچھ سیکھنے کے بعد بھی ابھی بھی غلطیاں کررہے ہیں، جو پچھلے سال ہورہی تھی۔‘
وہیں، منوج تیواری نے ابھی اپنی بات رکھی اور کہا، ان کی گیندبازی کو لے کر زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس نے زیادہ میچ نہیں کھیلے ہیں۔ تیواری نے کہاکہ آپ کی نظر کے سامنے جب کپتان ٹاس پر جاکر کہتا ہے کہ، عمران کیوں نہیں کھیل رہے، اس کے بارے میں مجھے نہیںپتہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ عمران کو یہ باتیں اچھی نہیں لگی ہوگی، انہوں نے یہ ریکارڈنگ دیکھی ہوگی تو ان کی خوداعتمادی جھٹکا لگا ہوگا۔
منوج تیواری کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ کے پاس ڈیل اسٹین جیسا عظیم بالر ہے، جو بولنگ کوچ ہے، اگر آپ اسٹین کی لینتھ پکڑ لیتے ہیں تو اس بالر کو کچھ دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عمران نے اگر اسٹین کی لینتھ کو سمجھ لیتے ہیں تو یہ اور بھی خطرناک ہوجائیں گے۔ تیواری نے عمران کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'باؤل بیک آف لینتھ، اپنی گیندوں کو سادہ رکھیں، پھر شاید وہ دوبارہ واپس آ سکیں گے'۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔