ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان – پاکستان کے میچ پر خطرات کے بادل ، ایشیا کپ میں کھیلنا مشکل ! ۔

حال ہی میں ایشیا کپ کے شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے مطابق ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان 19 ستمبر کو مقابلہ ہونا ہے ، لیکن اس مقابلہ سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کا ایشیا کپ میں کھیلنا مشکل میں نظر آرہا ہے

  • Share this:
ہندوستان – پاکستان کے میچ پر خطرات کے بادل ، ایشیا کپ میں کھیلنا مشکل ! ۔
ہندوستان – پاکستان کے میچ پر خطرات کے بادل ، ایشیا کپ میں کھیلنا مشکل ! ۔ فائل فوٹو ۔

حال ہی میں ایشیا کپ کے شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے مطابق ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان 19 ستمبر کو مقابلہ ہونا ہے ، لیکن اس مقابلہ سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کا ایشیا کپ میں کھیلنا مشکل میں نظر آرہا ہے ، جس کی وجہ ایشیا کپ کا شیڈیول ہے ۔ ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے بازی وریندر سہواگ نے ایشیا کپ کے شیڈیول پر سوال کھڑا کیا ہے ۔


سہواگ نے ایک نجی چینل سے بات چیت میں کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈیول دیکھ کر میں حیران ہوں ۔ ہندوستان کو ایشیا کپ میں نہیں کھیلنا چاہئے ۔ کون سا ملک لگاتار دو دن میں دو یک روزہ میچ کھیلتا ہے ؟ دبئی کے گرم ماحول میں وقفہ کے بغیر ٹیم انڈیا کیسے کھیلے گی ۔ یہ صحیح شیڈیول نہیں ہے ۔


دراصل ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان 19 ستمبر کو مقابلہ ہونے والا ہے اور اس میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کا 18 ستمبر کو بھی ایک میچ ہے ۔ یہ مقابلہ ٹیم انڈیا اس ٹیم سے کھیلے گی جو ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی ۔

ایشیا کپ 2018 : اس تاریخ کو ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے دو روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان

First published: Jul 26, 2018 09:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading