اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انل کمبلےکوبنانا چاہئے ٹیم انڈیا کا چیف سلیکٹر: ویریندرسہواگ

    ہندوستان کےسب سے کامیاب گیند باز انل کملبے کے یوم پیدائش پرخاص

    ہندوستان کےسب سے کامیاب گیند باز انل کملبے کے یوم پیدائش پرخاص

     نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ویریندرسہواگ نےسابق ہندوستانی کپتان اورکوچ انل کمبلےکو ٹیم انڈیا کا سلیکٹربنانے کی بات کہہ ڈالی۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا کےجارح بلےبازرہے ویریندرسہواگ اپنی جارحانہ بلے بازی کی طرح کھل کربیان بھی دیتے ہیں۔ سہواگ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران انل کمبلے کو ٹیم انڈیا کا سلیکٹربنانے کی بات کہہ ڈالی۔ پروگرام میں جب سہواگ سے پوچھا گیا کہ ٹیم انڈیا کا سلیکٹر کسےہونا چاہئے تواس پرانہوں نے کہا کہ انل کمبلے اس ذمہ داری کو بخوبی سنبھال سکتے ہیں۔

      کمبلے کوبنایا جائے چیف سلیکٹر

      ویریندرسہواگ نے کہا کہ انل کملبے کے اندراکھلاڑیوں کو جوش اورخود اعتمادی سے لبریزکرنا آتا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹرکی تنخواہ بڑھانی چاہئے۔ سہواگ نے بیان دیا 'انل کمبلے چیف سلیکٹرعہدے کے صحیح دعویدارہیں، وہ سچن تندولکر،  سوربھ گانگولی اورراہل دراوڑ جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ہیں اوربطورکوچ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا ہے'۔

      سہواگ نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انل کمبلے چیف سلیکٹربنیں گے کیونکہ تنخواہ بے حد کم ہے۔ سہواگ نے کہا کہ 'بی سی سی آئی اگرچیف سلیکٹرکی تنخواہ میں اضافہ کرتی ہے توکئی کھلاڑی اس عہدے کوحاصل کرنے کے خواہشمند ہوں گے'۔

      انل کمبلےاور ویریندر سہواگ: فائل فوٹو
      انل کمبلےاور ویریندر سہواگ: فائل فوٹو


       بندشوں کی وجہ سے نہیں بننا چاہتا سلیکٹر

      ویریندرسہواگ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ چیف سلیکٹربننا پسند کریں گے تواس پرانہوں نے کہا کہ انہیں بندشیں پسند نہیں ہیں۔ سہواگ نے بیان دیا 'میں کالم لکھتا ہوں، ٹی وی پرآتا ہوں اوربطورسلیکٹرمجھ پربندشیں ہوں گی'۔ سہواگ سے ٹیم انڈیا کے کوچ عہدے کے لئےدرخواست نہیں دینے پربھی سوال ہوا۔ سہواگ نے کہا کہ سال 2017 میں بی سی سی آئی سکریٹری ڈاکٹر ایم وی شری دھر نے کوچ عہدہ کی درخواست دینے کے لئے کہا تھا اوراس لئے انہوں نے وہ کیا۔ اس بارکسی نے ان سے اپلائی کرنے کونہیں کہا، اس لئے سہواگ نے کوئی درخواست نہیں دی۔
      First published: