உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mumbai Test:سہواگ نے چوکے چھکے سے ایک ہی اننگ میں بنادئیے 202 رن، سچن۔روہت۔کوہلی بھی نہیں کرسکے ایسا کمال

    on this Day: سہواگ کا یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

    on this Day: سہواگ کا یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

    میچ کے تیسرے دن یعنی 4 دسمبر کو آف اسپنر موتھیا مرلی دھرن (Muthiah Muralidaran) نے سہواگ کو یہ ریکارڈ بنانے سے روک دیا۔ مرلی دھرن نے ویریندر سہواگ کو اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔ سہواگ نے اننگ میں 254 گیندوں کا سامنا کیا اور 293 رن بنائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ویریندر سہواگ (Virender Sehwag) کا نام آتے ہی سبھی فینس کو اُن کے چھکے اور چوکے یاد آتے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں ٹیم انڈیا کی جانب سے 2 ٹریپل سنچری لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ لیکن آج ہی کے دن 4 دسمبر 2009 کو وہ ایسے ریکارڈ کے نزدیک تھے، جہاں آج تک ٹسٹ کرکٹ میں کوئی بلے باز نہیں پہنچ سکا ہے۔ ممبئی کے بریبون اسٹیڈیم میں وہ 293 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اگر وہ 7 رن اور بنالیتے تو ٹسٹ میں 3 ٹریپل سنچری لگانے والے وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔ ڈان بریڈ مین (Don Bradman) بھی ایسا نہیں کرپائے تھے۔

      بھارت اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ 2 دسمبر سے شروع ہوا تھا۔ دوسرے دن 3 دسمبر کو سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 393 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ جواب میں ٹیم انڈیا (Team India) نے ایک وکٹ پر 443 رن بنا لیے تھے۔ ویریندر سہواگ 284 اور راہل دراوڑ (Rahul Dravid) 69 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ ایسے میں سبھی کو اُمید تھی کہ سہواگ اگلے دن 300 رن کا نمبر چھو لیں گے۔

      مرلی دھرن نے توڑ دیا سہواگ کا خواب
      میچ کے تیسرے دن یعنی 4 دسمبر کو آف اسپنر موتھیا مرلی دھرن (Muthiah Muralidaran) نے سہواگ کو یہ ریکارڈ بنانے سے روک دیا۔ مرلی دھرن نے ویریندر سہواگ کو اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔ سہواگ نے اننگ میں 254 گیندوں کا سامنا کیا اور 293 رن بنائے۔ 40 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ یعنی 202 رن تو انہوں نے باونڈری سے ہی بنادئیے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے ٹسٹ کی ایک اننگ میں چوکے اور چھکے سے 200 رن بنانے کا سہواگ کا ریکارڈ کوئ اور نہیں چھو پایا ہے۔

      ایم ایس دھونی نے بھی لگائی سنچری
      ٹیم انڈیا نے پہلی اننگ 9 وکٹ پر 726 رن بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔ ایم ایس دھونی (MS Dhoni) نے بھی میچ میں سنچری لگائی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگ میں 309 رن پر سمٹ گئی۔ بھارت نے یہ میچ اننگ اور 24 رنوں سے جیت لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز پر 2-0 سے قبضہ کیا۔ سہواگ پلیئر آف دی میچ اور پلیئر دی سیریز دونوں قرار دئیے گئے۔

      4 بلے بازوں نے لگائے ہیں 2-2 ٹرپل سنچریز
      ٹسٹ کرکٹ کی بات کی جائے تو اب تک صرف 4 بیٹسمین ہی 2-2 مرتبہ ٹرپل سنچری لگاپائے ہیں۔ سہواگ اور بریڈمین کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا (Brian Lara) اور ویسٹ انڈیز کے ہی کریس گیل (Chris Gayle) نے ایسا کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے سچن تنڈولکر (Sachin Tendulkar) کے علاوہ اب تک ویراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی ٹریپل سنچری نہیں لگاپائے ہیں۔ سہواگ کے علاوہ ٹیم انڈیا کی جانب سے صرف کرون نائر نے ٹرپل سنچری بنائی ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: