உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محمد سراج نے اس طرح جو روٹ کو جال میں پھنسایا، انگلش بلے باز بھی رہ گیا حیران، Video دیکھیں

    India vs England: انگلش ٹیم کو دوسرے دن کا سب سے بڑا جھٹکا سابق کپتان جو روٹ (Joe Root) کے طور پر لگا۔ جو روٹ کو پویلین کی راہ محمد سراج نے دکھائی۔ میچ کے دوران محمد سراج (Mohammed Siraj) نے جس دانشمندی کے ساتھ جو روٹ کو اپنا شکار بنایا، اسے دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔

    • Share this:
      لندن: ہندوستان اور انگلینڈ (India vs England) کے بھی کھیلے جانے والے پانچویں ٹسٹ مقابلے کی شروعات ہوچکی ہے۔ برمنگھم ٹسٹ کے پہلے دن کے پہلے سیشن کو چھوڑ دیں، تو ہندوستانی ٹیم نے اب تک ہر سیشن میں میزبان ٹیم کو پیچھے چھوڑا ہے۔ ہندوستان کے ذریعہ پہلی اننگ میں بنائے گئے 416 رنوں کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگ میں محض 84 رنوں پر اپنے پانچ اہم بلے بازوں کے وکٹ گنواکر میدان میں جدوجہد کر رہی ہے۔ ٹیم کے لئے جانی بیرسٹو 47 گیندوں میں 12 اور کیپٹن بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے میدان میں ٹکے ہوئے ہیں۔

      انگلش ٹیم کو دوسرے دن کا سب سے بڑا جھٹکا سابق کپتان اور موجودہ وقت میں انگلینڈ کی بلےبازی کی ریڑھ جو روٹ (Joe Root) کے طور پرلگا۔ دراصل جو روٹ میدان میں ہندوستانی گیند بازوں کا سنبھل کر سامنا کر رہے تھے، لیکن ہندوستان کے لئے 23واں اوور کرنے آئے محمد سراج (Mohammed Siraj) کی آخری گیند پر ان کا صبر ٹوٹ گیا۔ انہوں نے محمد سراج کی ہلکی شارٹ پچ گیند پر کٹ شاٹ لگانے کی کوشش کی، لیکن گیند اور بلے کے درمیان صحیح رابطہ نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا بیش قیمتی وکٹ گنوانا پڑا۔

      جو روٹ اپنی ٹیم کے لئے پہلی اننگ میں 31  رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران انہوں نے 67 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے لگائے۔ جو روٹ جب انگلش ٹیم کے لئے آوٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا کل اسکور 23 اوور کے اختتام کے بعد پانچ وکٹ کے نقصان پر 78 رن تھا۔

      وہیں بات کریں محمد سراج کی کارکردگی کے بارے میں تو انہوں نے دوسرے دن کے اختتام تک تین اوور کی گیند بازی کی ہے۔ اس دوران انہوں نے محض پانچ رن خرچ کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد سراج کے علاوہ اس مقابلے میں ہندوستان کے لئے کپتان جسپریت بمراہ نے تین اور محمد شمی نے ایک کامیابی حاصل کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: