ہوم » نیوز » اسپورٹس

وی وی ایس لکشمن نےکہا- چیلنجوں کے باوجود عرفان پٹھان کا جنون رہا برقرار

ہندوستان کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے ٹیم کے ساتھی عرفان پٹھان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں تمام چیلنجوں کے باوجود اس کھیل کا جنون و جذبہ برقرار رکھا۔

  • Share this:
وی وی ایس لکشمن نےکہا- چیلنجوں کے باوجود عرفان پٹھان کا جنون رہا برقرار
عرفان پٹھان نے کہا- ناظرین کے بغیر آئی پی ایل جیسے مہمانوں کے بنا شادی

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے ٹیم کے ساتھی عرفان پٹھان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں تمام چیلنجوں کے باوجود اس کھیل کا جنون و جذبہ برقرار رکھا۔ لکشمن ان دنوں اپنی ٹیم کے ان سابق کھلاڑیوں کی تعریف کررہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران انھیں متاثر کیا۔ لکشمن نے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بھی تعریف کی ہے۔


وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ عرفان نے اپنے کیریئر میں بےشمار چیلنجوں کے باوجود اس کھیل کے لئے اپنا شوق اور جنون برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس کھلاڑی ہونے کے ناطے انہوں نے مینٹراور کوچ کا کردار بھی ادا کیا اور اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی نے اپنے کیریئر میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود کرکٹ کا شوق برقرار رکھا۔ اپنے کیریئر کے دوران ٹیم کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر لکشمن نے پٹھان کی ایک تصویر شیئر کی اور ان کی تعریف کی۔


وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ عرفان نے اپنے کیریئر میں بےشمار چیلنجوں کے باوجود اس کھیل کے لئے اپنا شوق اور جنون برقرار رکھا۔
وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ عرفان نے اپنے کیریئر میں بےشمار چیلنجوں کے باوجود اس کھیل کے لئے اپنا شوق اور جنون برقرار رکھا۔


دنیائے کرکٹ میں کرکٹ پنڈتوں کا ماننا ہے کہ کپل دیو کے بعد ہندوستان سے ابھرنے والے 35 سالہ نوجوان عرفان پٹھان بہت مہلک سوئنگ اور سیم بولر تھے ۔پٹھان نے 2007 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن کے فائنل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 16 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وہ دنیا کے ان تین گیند بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہندوستان کے لئے ٹیسٹ ہیٹ ٹرک لی ایسے پہلے بالر ہیں جس نے میچ کے پہلے ہی اوور میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 2006 میں عرفان پٹھان نے سلمان بٹ ، یونس خان اور محمد یوسف کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ہندوستان کے لئے 29 ٹیسٹ ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کی اور تمام فارمیٹ میں 301 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک سنچری اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے 2،821 رن بنا سکے۔ پٹھان نے 2003 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندستان کے میچ سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریر کی شروعات کی تھی ۔ہندستان نے یہ میچ چار وکٹ سے جیتا تھا اور اس میں عرفان پٹھان نے اپنی پہلی ٹسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔
First published: Jun 13, 2020 09:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading