ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی گیند باز وہاب ریاض کو مل سکتا ہے موقع، پی سی بی نے کیا یہ بڑا کام

وہاب ریاض نےکہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا فون آیا اور مجھ سے دریافت کیا گیا کہ اگر مجھے متبادل کی حیثیت سے طلب کیا جائے تو کیا میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گا۔

  • Share this:
پاکستانی گیند باز وہاب ریاض کو مل سکتا ہے موقع، پی سی بی نے کیا یہ بڑا کام
پاکستانی گیند باز وہاب ریاض کو مل سکتا ہے موقع، پی سی بی نے کیا یہ بڑا کام

اسلام آباد: پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ہاں کہیں گے کیونکہ پاکستان کے لئے کھیلنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہاب ریاض نے پیر کے روز کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا فون آیا اور مجھ سے دریافت کیا گیا کہ اگر مجھے متبادل کی حیثیت سے طلب کیا جائے تو کیا میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گا۔ میں نے کہا کہ بلا کسی تاخیر کے کیونکہ پاکستان کے لئے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے۔

34 سالہ وہاب ریاض نے 2010 میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہاب نے صرف 27 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 34.50 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ورلڈ کپ کے صرف چند ماہ بعد وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں اب پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اس کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ میں نے مصباح الحق اور وقار یونس کی تقرری سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو بتایا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں اور وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔


وہاب ریاض نے ریڈ بال سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لئے تیار رہنے کے اعلان پر کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی۔
وہاب ریاض نے ریڈ بال سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لئے تیار رہنے کے اعلان پر کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی۔


بائیں بازو کے اس تیز گیند باز نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے مجھے کہا کہ مکمل طور پر ریٹائرمنٹ نہ لوں اور کچھ وقت آرام کروں۔ اب وقت گزر گیا ہے اور مجھے پاکستان کے لئے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ تو میں نے ہاں سے پہلے ایک بار نہیں سوچا۔ میری ترجیح ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہے۔ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ لہٰذا اب اگر پاکستان کو میری ضرورت ہو تو میں پوری طرح تیار ہوں۔
وہاب ریاض نے ریڈ بال سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لئے تیار رہنے کے اعلان پر کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی۔ میں نے حال ہی میں نہیں کھیلا ہے، لیکن میں یہاں آسان راہ کا انتخاب کرنے نہیں ہوں۔ پاکستان کو میری ضرورت ہے میں اس کے لئے تیار ہوں اور ضرورت پڑنے پر میں کھیلوں گا۔ پاکستانی گیند باز نے کہا کہ مجھے ناقدین کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو ہمیشہ میرے خلاف ہوتے ہیں جبکہ کچھ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مجھے ایسے لوگوں کی طرف سے مسلسل پاکستان سے بہتر کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ کھیلوں میں اچھے اور برے دن ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتا ہوں۔
First published: Jun 16, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading