دبئی: عظیم تیز گیند باز وقار یونس نے آئندہ ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup-2022) کے لئے پاکستان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے منگل کو کہا کہ آسٹریلیا کی پچوں سے پاکستانی ٹیم کے بلے بازوں اور گیند بازوں کو مدد مل سکتی ہے۔ آسٹریلیا میں ٹی20 عالمی کپ اس سال اکتوبر-نومبر میں کھیلا جانا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کمان طوفانی بلے باز بابر اعظم کے پاس ہے۔
وقار یونس نے آئی سی سی ڈیجیٹل سے کہا، ’ہمارے (پاکستان) پاس عالمی کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا کافی اچھا موقع ہے‘۔ پاکستان کے سابق چیف کوچ کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کی پچوں سے ان کے بلے بازوں کو مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا، ’آسٹریلیا کی پچیں عام طور پر بلے بازی کے لئے کافی اچھی ہوتی ہیں اور پاکستان کے پاس اچھے بلے باز ہیں، جو ان حالات میں کافی اچھا کھیل سکتے ہیں‘۔ آئی سی سی مرد ٹی20 عالمی رینکنگ میں پاکستان دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ہے اور گزشتہ 12 ماہ میں اس نے کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں اچھے نتائج حاصل کئے ہیں۔
یہ بی پڑھیں۔ہندوستانی عظیم کرکٹر نے پاکستان میں رقم کی تاریخ، عمران خان اور وسیم اکرم کو چٹائی دھولٹسٹ اور ونڈے دونوں میں پاکستان کے سب سے زیادہ کامیاب گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر موجود وقار یونس نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’بابر اعظم یقینی طور پر ٹاپ آرڈر میں اہم بلے باز ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اثر چھوڑے گا اور پھر (محمد) رضوان بھی کافی اچھا کھیل رہا ہے اور ان کے پاس دنیا کے سب سے بہترین گیند بازی اٹیک میں سے ایک ہے‘۔
پاکستان کے پاس شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف جیسے تیز گیند بازوں کے علاوہ شاداب خان اور محمد نواز جیسے اسپنر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔