محمد اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کی وجہ سےلڑنے پہنچ گئے تھے انضمام الحق، جانئے پورا معاملہ
پاکستان کے عظیم کرکٹر وقار یونس (Waqar Younis) نے انکشاف کیا کہ انضمام الحق اصل میں اپنے لئے نہیں، بلکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اس وقت کپتان محمد اظہر الدین (Mohammad Azharuddin) کی اہلیہ سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani) کے لئے لڑنے گئے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 19, 2020 01:21 PM IST

محمد اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کی وجہ سےلڑنے پہنچ گئے تھے انضمام الحق، جانئے پورا معاملہ
نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam ul Haq) کا شمار عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ اپنےکیریئر میں انہوں نے بطور بلے باز اور کپتان پاکستان (Pakistan) کو کافی کامیابی دلائی۔ انضمام الحق ویسے تو میدان پر بہت زیادہ اگریشن نہیں دکھاتے، لیکن ایک میچ کے دوران وہ بلا لے کر فین کو مارنے کے لئے اسٹینڈ جا پہنچے تھے۔ اسی میچ میں انہیں کئی بار شائقین نے آلو، آلو کہہ کر چڑھایا تھا۔ اب اس معاملے پر انضمام الحق کے ساتھی کھلاڑی اور عظیم کرکٹر وقار یونس (Waqar Younis) نے انکشاف کیا کہ انضمام الحق اصل میں اپنے لئے نہیں، بلکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اس وقت کپتان محمد اظہر الدین (Mohammad Azharuddin) کی اہلیہ سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani) کے لئے لڑنے گئے تھے۔
سنگیتا بجلانی کے لئے مداحوں سے لڑگئے تھے انضمام الحق
وقار یونس نے’دی گریٹسٹ رائیولری’ پاڈکاسٹ میں کہا، ’یہ سچ ہے کہ اس میچ میں کسی نے اسے آلو کہا، لیکن وہ اس پر غصہ نہیں ہوا تھا۔ دراصل بھیڑ میں کوئی محمد اظہرالدین کی بیوی سنگیتا بجلانی کے بارے میں غلط چیزیں بول رہا تھا۔ انضمام تو انضمام ہیں، انہیں یہ پسند نہیں آیا۔ اس وقت کھلاڑیوں کے درمیان اچھی دوستی ہوا کرتی تھی، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں’۔ انہوں نے مزید بتایا، ’انضمام الحق عام طور پر سلپ پر فیلڈنگ کرتا تھا۔ اس دن کپتان سے پوچھ کر اس نے باونڈری پر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا’۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا شمار عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ اپنےکیریئر میں انہوں نے بطور بلے باز اور کپتان پاکستان کو کافی کامیابی دلائی۔
محمد اظہر الدین مدد کے لئے آئے آگے
انضمام الحق (Inzmam Ul Haq) کو ایسا کرنے کے لئے سزا بھگتنی پڑی۔ انہیں دو میچوں کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ انضمام الحق کو معافی مانگنی پڑی تھی اور ان کی مدد کے لئے اظہر تب آگے آئے۔ محمد اظہرالدین نے جاکر اس فین سے بات چیت کی۔ ان کے سبب ہی معاملہ عدالت تک نہیں پہنچا اور اس سے عدالت کے باہر ہی نمٹا لیا گیا۔ حالانکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور مضبوط ہوگئی۔