உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے گیند بازی کوچ نے کورونا سے متاثرکھیل سرگرموں پر کہی یہ بات

    پاکستان کے کوچ رہ چکے وقار یونس نے ساتھ ہ لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

    پاکستان کے کوچ رہ چکے وقار یونس نے ساتھ ہ لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

    وقار یونس نے کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ انتہائی مشکل گھڑی ہے، لیکن کھلاڑیوں کےلئے وقت کے صحیح استعمال کرنےکا بھی اچھا موقع ہے۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے گیندبازی کوچ وقار یونس نے دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس کی وجہ سےبند ہو چکی کھیلوں کی سرگرمیوں کو لےکرکہا ہے کہ بلاشبہ یہ ایک مشکل گھڑی ہے، لیکن وقت کے صحیح استعمال کرنےکا اچھا موقع بھی ہے۔ کورونا کی وجہ سے کرکٹ سمیت تمام کھیل بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران تمام کھلاڑی گھر میں رہ کر خود کو فٹ رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ وقار یونس نے کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ انتہائی مشکل گھڑی ہے، لیکن کھلاڑیوں کےلئے وقت کے صحیح استعمال کرنےکا بھی اچھا موقع ہے۔

      انہوں نےکہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کورونا کی وجہ سےلاک ڈاؤن کی پوزیشن کب تک بنی رہےگی۔ اگر اگلے دو ماہ کے دوران حالات معمولات پر آجاتے ہیں تو اس سے پریشانی نہیں ہوگی۔ یہ کھلاڑیوں کے لئے موقع بھی ہےکہ وہ گھر میں رہ کر جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں اور خاص کر وہ چیزیں جو انہیں مثبت اور حوصلہ مند رکھیں۔

      وقار یونس نے کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ انتہائی مشکل گھڑی ہے، لیکن کھلاڑیوں کےلئے وقت کے صحیح استعمال کرنےکا بھی اچھا موقع ہے۔ فائل فوٹو ۔
      وقار یونس نے کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ انتہائی مشکل گھڑی ہے، لیکن کھلاڑیوں کےلئے وقت کے صحیح استعمال کرنےکا بھی اچھا موقع ہے۔ فائل فوٹو ۔


      انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے تمام لوگ ایک ہی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں ہیں ۔سچ کہوں تو فی الحال میں فکر مند نہیں ہوں۔ پی آئی ایل حال ہی میں ختم ہوئی ہے اورکھلاڑی گزشتہ ماہ ہوئے آسٹریلیائی ٹور سے ہی مصروف چل رہے تھے۔ یہ وہ وقت ہے، جسے ہم اب بھی اچھی وجوہات کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں کرکٹ کے درمیان زیادہ وقفے نہیں ہوتے ہیں۔ ایک کھلاڑی کے طور پر یہ وقت خاندان کے ساتھ بتانے اور جسم کو آرام دینے کا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: