ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کرکٹر وقاریونس کی اپیل، مدد کریں کیونکہ قرض میں ڈوبا ہے ہمارا ملک

پاکستان (Pakistan) کے سابق عظیم کھلاڑی وقار یونس (Waqar Yunis) نےکہا، ’ہمارا ملک اس وقت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اکنامی زمین پر آگئی ہے۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ ہمارا ملک پہلے سے ہی قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی کرکٹر وقاریونس کی اپیل، مدد کریں کیونکہ قرض میں ڈوبا ہے ہمارا ملک
پاکستان کے وقار یونس نے ونڈے میں 416 اور ٹسٹ کرکٹ میں 373 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

نئی دہلی: پوری دنیا میں تباہی مچا رہےکورونا وائرس (Coronavirus) نے لوگوں کو گھروں میں قید رہنےکو مجبور کردیا ہے۔ بیشتر ممالک میں اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لاک ڈاون (Lockdown) ہے۔ پاکستان بھی ان میں شامل ہے، جہاں اب تک کورونا کی وجہ سے 209 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔ ملک کی خستہ حالت دیکھ کرکھلاڑی، عمران خان (Imran Khan) حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ 789 انٹرنیشنل (بین الاقوامی) وکٹ حاصل کرنے والے وقار یونس (Waqar Yunis) نے بھی ایسی ہی اپیل کی ہے۔

 پاکستان (Pakistan) کے سابق کپتان اورسابق کوچ وقار یونس (Waqar Yunis) نےبدھ کو ٹوئٹ کرکےکہا، ’ہمارا ملک اس وقت ایک مشکل سے دورسےگزر رہا ہے۔ اس طرح کی خطرناک وبا کے بعد اکنامی کو بڑا جھٹکا لگتا ہے۔ اکنامی زمین پر آجاتی ہے۔ یہ پاکستان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہےکہ ہمارا ملک پہلے سے ہی قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔



 پاکستان کے کوچ رہ چکے وقار یونس نے ساتھ ہ لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

پاکستان کے کوچ رہ چکے وقار یونس نے ساتھ ہ لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔



پاکستان کےکوچ رہ چکے وقار یونس نے ساتھ ہی لوگوں سے مدد کرنےکی اپیل بھی کی۔ انہوں نےکہا، ’وزیر اعظم عمران خان نےکورونا وائرس فنڈ کےلئے اپیل کی ہے۔ ہم سب کا فرض بنتا ہےکہ ان کی مدد کریں، تاکہ ہمارا ملک دوبارہ خوشحال بن سکے۔ وہ ایک دو دن میں ٹی وی پر بھی آئیں گے۔ رمضان بھی آنے والا ہے۔ آپ سب سےگزارش ہےکہ کوشش کیجئے کہ پاکستان میں رہنے والے یا باہر رہنے والے بھی اس ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنا حصہ ضرور دیجئے’۔ واضح رہے کہ وقار یونس نے ونڈے میں 424 اور ٹسٹ کرکٹ میں 373 وکٹ لئے ہیں۔

واضح رہےکہ دنیا میں اب تک 25 لاکھ سے زیادہ لوگ کووڈ-19 وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس میں سے تقریباً 1.80 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو یہاں تقریباً 10 ہزار لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں 209 لوگ اس وائرس کی وجہ سے جان بھی گنوا چکے ہیں۔
First published: Apr 22, 2020 04:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading