ہوم » نیوز » اسپورٹس

وسیم اکرم اورظہیرعباس نےکی سرفرازاحمد کی حمایت، کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے دونوں سابق کرکٹروں نے ورلڈ کپ سے قبل قیادت میں تبدیلی سے گریزکرتے ہوئے سرفرازاحمد کوہی کپتان برقراررکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
وسیم اکرم اورظہیرعباس نےکی سرفرازاحمد کی حمایت، کہی یہ بڑی بات
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد: فائل فوٹو

لاہور:  پاکستان کے دوسابق اورعظیم کھلاڑی وسیم اکرم اورٹیسٹ کرکٹرظہیرعباس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے سرفرازاحمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے وہی موزوں کپتان ثابت ہوں گے۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگومیں دوبارہ سرفرازاحمد پربھروسہ ظاہرکرتے ہوئے واضح کیا کہ ان سے جوغلطی ہوئی، اس کی معافی انہوں نے مانگ لی اورچارمیچوں کی پابندی بھی قبول کرلی تو اب پی سی بی کودرست فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان کی رائے یہی ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل قیادت میں تبدیلی سے گریزکرتے ہوئے سرفرازاحمد کوہی کپتان برقراررکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سےاگر چیئرمین پی سی بی نے مشورہ طلب کیا توضروردیں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کوآئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا، لہٰذا انہیں معاملات کوسمجھنے میں کچھ وقت لگے گا البتہ وہ اس بارے میں مشورہ طلب کریں گے تووہ ضروردیں گے۔

اس موقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹرظہیرعباس نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اس معاملہ کولٹکائے نہیں، بہتروقت یہی ہے سرفرازاحمد کا بطورکپتان اعلان کردیا جائے۔ ظہیرعباس نے کہا کہ آئی سی سی نے فیصلہ دیا ہے توسوچ سمجھ کرہی دیا ہوگا۔ سرفرازاحمد کوبھی آرام کا موقع مل گیا ہے۔ تاہم سرفرازاحمد کپتان ہیں، انہیں سوچ سمجھ کربولنا چاہئے۔

First published: Feb 03, 2019 11:21 AM IST