واشنگٹن سندر نے ان 5 گیندوں میں بدل دیا میچ کا نقشہ، اس طرح دہلی کے بلے باز ہوئے ڈھیر

واشنگٹن سندر نے ان 5 گیندوں میں بدل دیا میچ کا نقشہ، اس طرح دہلی کے بلے باز ہوئے ڈھیر

واشنگٹن سندر نے ان 5 گیندوں میں بدل دیا میچ کا نقشہ، اس طرح دہلی کے بلے باز ہوئے ڈھیر

سندر کے اس اوور کے بعد دہلی کی اننگز ڈگمگا گئی اور اس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا 34واں میچ کھیلا گیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ہوم گراونڈ پر ہورہے اس میچ میں دہلی کیپٹلس کی بلے بازی پوری طرح سے لڑکھڑا گئی۔ دہلی کیپٹلس کے لیے اکشر پٹیل اور منیش پانڈے نے 34-34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں، دہلی کے کپتان ڈیویڈ وارنر 21 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ سن رائزرس حیدرآبادکے لیے واشنگٹن سندر سب سے کامیاب گیندباز رہے، جنہوں نے تین وکٹ لیے۔ سندر نے یہ تینوں وکٹ ایک ہی اوور میں لیے تھے اور انہوں نے اپنے اس اوور میں ہی پورے میچ کا نقشہ پلٹ کر رکھ دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ناقابل یقین! چالاک دھونی سے ہوئی غلطی، نہیں کرپائے آسان رن آوٹ، یقین کرنا ہورہا ہے مشکل

    دراصل، حیدرآباد کی اننگز کا 8واں اوور پھینکنے واشنگٹن سندر آئے تھے اور اس اوور میں انہوں نے دہلی کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سندر نے پہلے اس اوور کی دوسری گیند پر ڈیوڈ وارنر کو اپنے جال میں پھنسایا۔ وارنر 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023: سپر کنگز کے رنوں کے پہاڑ میں دبے نائٹ رائیڈرز، ٹاپ پر پہنچی دھونی کی چنئی

    اس کے بعد سندر نے سرفراز کو اپنا شکار بنایا۔ سرفراز خان 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب سندر نے اپنے اوور کی آخری گیند پر امان حکیم خان کو اپنا شکار بنایا۔ امان صرف 4 رنز بنا سکے۔ سندر کے اوور سے پہلے، دہلی نے 7ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے تھے اور وہ ابتدائی جھٹکوں سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی۔ لیکن سندر کے اس اوور کے بعد دہلی کی اننگز ڈگمگا گئی اور اس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: