ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد شمی کی کامیابی کے پیچھےاس پاکستانی کھلاڑی کا ہاتھ، ایک مشورے نےبدل دی گیندبازی

ٹیم انڈیا کے تیزگیند باز محمد شمی (Mohammad Shami) نےمنگل کو منوج تیواری کو بتایا کہ کیسے عظیم پاکستانی تیزگیند باز نے ان کی مدد کی۔

  • Share this:
محمد شمی کی کامیابی کے پیچھےاس پاکستانی کھلاڑی کا ہاتھ، ایک مشورے نےبدل دی گیندبازی
محمد شمی نے بتایا کہ انہوں نے کس گیند باز سے سیکھے گیند بازی کا سلیقہ۔

نئی دہلی: محمد شمی (Mohammad Shami) کو اس وقت ٹیم انڈیا کا سب سے بڑا میچ ونرکھلاڑی کہا جاسکتا ہے۔ محمد شمی نے ونڈے، ٹی -20 اورٹسٹ تینوں فارمیٹ میں ہندوستان کو کئی میچ جتائے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں تو ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور انہوں نے اپنی سوئنگ، رفتار سے مخالف بلے بازوں کو خوب پریشان کیا ہے۔ محمد شمی نے منگل کو منوج تیواری کے ساتھ بات چیت میں انکشاف کیا کہ وہ ایک پاکستانی گیند باز کے مشورے کے بعد بہتر گیند باز بنے۔


وسیم اکرم نے کی تھی محمد شمی کی مدد


محمد شمی کی مدد کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم تیز گیند بازوں میں سے ایک وسیم اکرم (Wasim Akram) نے کی۔ محمد شمی نے منوج تیواری کو بتایا کہ جب وہ آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کھیل رہے ھے تو وسیم اکرم نے ان کی بہت مدد کی۔ محمد شمی نے کہا کہ ’میں نے ٹی وی پر پوری زندگی وسیم اکرم کو گیند بازی کرتا دیکھا۔ اس کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) میں مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ ایک دن وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھےگیند بازی کے کئی گر سکھائے۔ انہوں نے مجھے بہت جلدی سمجھ لیا اور میں نے ان سے کافی کچھ سیکھا۔


محمد شمی (Mohammad Shami) نے مزیدکہا، ’اگر کوئی اتنا تجربہ کار کرکٹر آپ کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو سیکھنے کےلئے شرمانا نہیں چاہئے۔ آپ کو کوشش کرنی چاہئے کہ آپ زیادہ سے زیادہ سیکھو’۔ محمد شمی نے کہا، ’ہم بچپن میں انڈیا - پاکستان کے میچ دیکھ کر بڑے ہوئے، جب ہندوستان کی گیند بازی ہوتی تھی تو میں ظہیر خان کو دیکھتا تھا۔ میں وسیم اکرم کو بھی بے حد پسند کرتا تھا۔ دونوں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز تھے، لیکن میں اس کے باوجود انہیں فالو کرتا تھا۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی نے منگل کو منوج تیواری کو بتایا کہ کیسے عظیم پاکستانی تیز گیند باز نے ان کی مدد کی۔
ٹیم انڈیا کے تیزگیند باز محمد شمی نے منگل کو منوج تیواری کو بتایا کہ کیسے عظیم پاکستانی تیز گیند باز نے ان کی مدد کی۔


محمد شمی کو ریورس سوئنگ وسیم اکرم نے سکھائی

واضح رہے کہ تین سال پہلے محمد شمی کے کوچ بدرالدین نے انکشاف کیا تھا کہ ٹیم انڈیا کے اس تیز گیند باز نے وسیم اکرم سے ریورس سوئنگ سیکھی تھی۔ انہوں نے کہا، ’وسیم اکرم ہی وہ شخص ہیں، جنہوں نے محمد شمی کو ریورس سوئنگ کا ہنر سکھایا۔ محمد شمی کے اندر سیکھنے کا جذبہ تھا اور وہ بے حد خوش قسمت رہے کہ انہیں وسیم اکرم جیسا استاد (گرو) ملا۔

چتیشور پجارا کی بھی تعریف

منوج تیواری سے بات چیت کے دوران محمد شمی نے ٹیم انڈیا کی نئی دیوار مانے جانے والے چتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چتیشور پجارا کو گیند بازی کرتے ہیں، جب گیند باز کو پتہ چلتا ہے کہ گیند کتنی ڈرفٹ کر رہی ہے۔ محمد شمی نے بتایا کہ چتیشور پجارا کو انہیں نیٹس پر سب سے اچھا کھیلتے ہیں۔ وہ کافی محنتی کھلاڑی ہیں۔ وہ نیٹس پر بھی آوٹ ہونا پسند نہیں کرتے۔
First published: Apr 22, 2020 12:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading