وسیم اکرم نے ٹرولرکو دیا جواب- کہیں بھی کبھی بھی یارکرپھینک سکتا ہوں
پاکستان کےسابق تیزگیند بازوسیم اکرم نےاپنی موجودہ اور20 سال بعد کی تصویرٹوئٹرپر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں اتنا بھیخراب نہیں نظرآرہا ہوں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 24, 2019 10:04 PM IST

پاکستان کو عالمی کپ جتانے میں وسیم اکرم کا اہم کردار تھا۔ فائنل میں انہوں نےانگلینڈ کے تین بلے بازوں کوآوٹ کیا تھا۔
پاکستان کے سابق تیزگیند باز وسیم اکرم حال ہی میں مینچسٹر ایئرپورٹ پرہوئے تنازعہ کولے کرسرخیوں میں ہیں، جہاں ان سے دوائیاں پھینکنے کو کہا گیا تھا۔ اب دنیا ئے کرکٹ اس عظیم کھلاڑی نے سوشل میڈیا پراپنے ایک مداح کو ایسا جواب دیا ہے، جس نے ان کے میدانی دنوں کی یادیں تازہ کرادیں۔
دراصل معاملہ فیس اپ سے متعلق ہے۔ وسیم اکرم نے اپنی موجودہ اور20 سال بعد کی تصویرٹوئٹرپرشیئرکی۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں اتنا بھی خراب نہیں نظرآرہا ہوں۔ حالانکہ اس پران کے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ 20 سال بعد والے وسیم اکرم کے کافی قریب نظرآرہے ہیں۔
وسیم اکرم نے اس کاجواب دینے میں بالکل بھی تاخیرنہیں کی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنا بوڑھا ہوں۔ میں اب بھی کہیں بھی کبھی بھی یارکرپھینک سکتا ہوں۔
Not bad for an old fella 😅 Phew #20yearsFromNow #HopefullyNotEarlier #FaceAppIsNtTooBad pic.twitter.com/1y7UZGvNZA
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 17, 2019
No matter how old I get buddy, I’ll still be able deliver a Yorker anywhere anytime 😂☝️ #FaceApp https://t.co/UJ34Gc9pR0
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 18, 2019
اکرم کے 900 سے زیادہ بین الاقوامی وکٹ
وسیم اکرم نے اپنے تقریباً 20 سال کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئرمیں 900 سے زیادہ وکٹ لئےہیں۔ وسیم اکرم ونڈے کرکٹ میں 500 وکٹ لینے والے پہلے گیند باز ہیں۔ اس کےعلاوہ ان کےنام ونڈے اورٹیسٹ میں دو دو ہیٹ ٹرک لینے کا ریکارڈ بھی ہے۔ انہوں نے اپنے دوسرے ہی ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہاں تک کہ پاکستان کے1992 میں عالمی کپ چمپئن بننے میں بھی وسیم اکرم کا اہم رول رہا۔ انگلینڈ کے خلاف فائنل میں تین وکٹ لینے والے وسیم اکرم کوتب 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کے باہرہونے کے بعد وسیم اکرم نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس پرتوجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ وسیم اکرم کے مطابق بلے بازی اورگیند بازی کے علاوہ ہم نے عالمی کپ میں دیکھا کہ جن ٹیموں کی فیلڈنگ اچھی ہے، وہی سیمی فائنل میں پہنچیں۔