ہوم » نیوز » اسپورٹس

نجم سیٹھی کی جگہ پی سی بی کے چیئرمین بنیں گے وسیم اکرم

نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طورپراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

  • Share this:
نجم سیٹھی کی جگہ پی سی بی کے چیئرمین بنیں گے وسیم اکرم
وسیم اکرم: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں 25جولائی کو ہونے والےعام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے برسراقتدارآنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلی کا امکان ہے، جہاں لیجنڈری فاسٹ بالروسیم اکرم، نجم سیٹھی کی جگہ چیئرمین پی سی بی کی کرسی سنبھال سکتے ہیں۔ 


نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طورپراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 2013 اور2014 میں بھی کچھ عرصے کے لیے یہ کرسی سنبھالی تھی، جس کے بعد شہریارخان کو چیئر مین پی سی بی منتخب کرلیا گیا اورنجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین بن گئے۔

اب وسیم اکرم کے ایک فیملی ممبر کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈورسونپی جاسکتی ہے۔ مذکورہ فیملی ممبرکا کہنا تھا کہ عمران خان اوروسیم اکرم اپنے کرکٹ کیریئرسے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اوراب دونوں ملک کو بلندیوں کی جانب لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم بنیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وسیم اکرم سے متعلق یہ فیصلہ کب ہوتا ہے۔

First published: Jul 27, 2018 08:36 PM IST