ہوم » نیوز » اسپورٹس

وسیم اکرم نے کیا انکشاف، سچن -لارا نہیں اس بلے باز سے کھاتے تھے خوف

سوئنگ آف سلطان 53 سال کے وسیم اکرم اوروقاریونس کی جوڑی سےاس وقت دنیا کے سبھی بلے بازخوفزدہ ہوتے تھے۔ وسیم اکرم مارٹن کرو سے خوفزدہ ہوتے تھے۔

  • Share this:
وسیم اکرم نے کیا انکشاف، سچن -لارا نہیں اس بلے باز سے کھاتے تھے خوف
سوئنگ آف سلطان 53 سال کے وسیم اکرم اوروقاریونس کی جوڑی سےاس وقت دنیا کے سبھی بلے بازخوفزدہ ہوتے تھے۔ وسیم اکرم مارٹن کرو سے خوفزدہ ہوتے تھے۔

نئی دہلی: اپنے زمانے میں دنیا کے تمام عظیم بلے بازوں کواپنی گیند بازی سے پریشان کرنے والے وسیم اکرم نے اتنے سالوں بعد انکشاف کیا ہے کہ آخروہ بھی کسی بلے بازسے خوف کھاتے تھے۔ جوانہیں چین سے سونے نہیں دیتا تھا، لیکن ان کی نیند اڑانے والے اس وقت کے عظیم بلے بازسچن تندولکر یا برائن لارا نہیں بلکہ کوئی اورہی ہے۔ سوئنگ آف سلطان 53 سال کے وسیم اکرم اوروقاریونس کی جوڑی سے اس وقت دنیا کے سبھی بلے بازخوفزدہ ہوتے تھے۔




فاکس کرکٹ کے ایک پروگرام میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے ساتھ بات چیت میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کس بلے بازکے خلاف انہیں گیند بازی کرنے میں سب سے زیادہ مشکل ہوئی توان کے جواب نے ہرکسی کو حیران کردیا۔ کیونکہ وہ نام 100 سنچری لگانے والے سچن تندولکریا پھر ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 400 رنوں کی اننگ کھیلنے والے برائن لارا کا نہیں تھا۔ وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ وہ مارٹن کرو سے خوف کھاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ کافی مشکل سوال ہے، لیکن اگرانہیں کسی ایک بلے بازکے بارے میں بتانا ہے توپھرمارٹن کروکا نام لینا چاہیں گے۔

مارٹن کرو کے خلاف وسیم اکرم کو مجبوراً شارٹ گیند ڈالنی پڑتی تھی۔
مارٹن کرو کے خلاف وسیم اکرم کو مجبوراً شارٹ گیند ڈالنی پڑتی تھی۔


ہمیشہ فرنٹ فٹ پرکھیلتے تھے مارٹن کرو

اس کے پیچھے وسیم اکرم نے وجہ بتائی کہ مارٹن کروان کے خلاف کافی رن بناتے تھے۔ کروہمیشہ ہی فرنٹ فٹ پرکھیلتے تھے۔ بطورگیند بازوہ کافی پریشان ہوجاتے تھے اورناہیں مجبوراً شارٹ گیند ڈالنی پڑتی تھی، جومارٹن کروچاہتے تھے۔ اس دورمیں کوئی بھی ریورس سوئنگ گیند کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔  نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کرو نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ میں 57.23 کی اوسط سے رن بنائے۔ 13 سال کے کیریئرمیں مارٹن کرونے 77 ٹسٹ میچ اور 143 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 45.36 کی اوسط سے ٹسٹ کرکٹ میں 17 سنچری سمیت 5444 رن بنائے۔ کینسرکی وجہ سے کرونے 2016 میں دنیا کوالوداع کہہ دیا تھا۔
First published: Dec 03, 2019 10:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading