اپنا ضلع منتخب کریں۔

    محمد رضوان کی تنقید پر ٹرول ہوئے وسیم اکرم، خود کیا انکشاف، جانیں پورا معاملہ

    محمد رضوان کی تنقید پر ٹرول ہوئے وسیم اکرم

    محمد رضوان کی تنقید پر ٹرول ہوئے وسیم اکرم

    ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے اپنے ٹرول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان ہوئے مقابلے کے بعد محمد رضوان کی بلے بازی پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 کے فائنل مقابے میں پاکستان کو 23 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کی طرف سے جیت کے ہیرو رہے بھانوکا راج پکشے نے بہترین 71 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں پرمود مدھوشان اور وانندو ہسرنگا کی خطرناک گیند بازی کے سامنے پاکستان کی ٹیم 147 رنوں پر ہی سمٹ گئی۔

      پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 49 گیندوں پر 55 رن بنائے، لیکن ان کی سست رفتار سے رن بنانا وسیم اکرم، سنجے مانجریکر سمیت کئی سابق کرکٹروں کو پسند نہیں آیا۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے میچ کے بعد اسٹار اسپورٹس پر بات کرتے ہوئے کہا، ’میں نے ٹورنا منٹ کے آغاز میں کہا تھا کہ سلامی بلے باز خراب نہیں کریں گے، لیکن بڑے میچوں میں وہ جدوجہد کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں اور آج ٹھیک ایسا ہی ہوا‘۔

      پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 49 گیندوں پر 55 رن بنائے تھے۔
      پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 49 گیندوں پر 55 رن بنائے تھے۔


      سنجے مانجریکر نے کہا کہ میں ٹی20 کرکٹ میں اینکر کے کردار کو پسند نہیں کرتا۔ مجھے ہندوستانی ٹیم کی نئی اپروچ اور سری لنکا کی اپروچ پسند ہے، جن میں کوئی بھی کھلاڑی اینکر کا کردار نبھانے کے لئے نہیں ہے۔ کسی ایک کھلاڑی پر تنقید کرنا درست نہیں ہوگا، لیکن محمد رضوان اس اپروچ کی مثال ہے، جب آپ کے سامنے 171 رنوں کا ہدف ہو تو آپ 104 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی نہیں کرسکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔
      پاکستان کو ٹی20 عالمی کپ سے پہلا لگا بڑا جھٹکا، 3 کھلاڑی زخمی، 2 کو تو انگلینڈ جانا پڑا


      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کرکٹ میں بغاوت، پاکستان کے چیف سلیکٹر کو برخاست کرنے کا اٹھی آواز
       اس پر وسیم اکرم نے مزید کہا کہ جب ہانگ کانگ کے خلاف محمد رضوان نے اسی طرح کی بلے بازی کی تھی، تب بھی میں نے ان کی تنقید کی تھی، لیکن لوگ میرے اوپر ہی ناراض ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے لوگوں نے مجھے کہا کہ میں محمد رضوان کو سپورٹ نہیں کرتا ہوں۔ اگر آپ میری رائے چاہتے ہیں، تو پھر میں آپ کو سدیھا اور صحیح مشورہ دوں گا۔ میں وہ انسان نہیں ہوں، جو جھوٹ بولوں گا۔ میرے لئے سفید سفید ہے اور بلیک بلیک ہے۔ واضح رہے کہ محمد رضوان نے ہانگ کانگ کے خلاف 57 گیندوں میں 78 رن بنائے تھے۔


      محمد رضوان ایشیا کپ 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔ وہ ہندوستانی عظیم بلے باز وراٹ کوہلی سے صرف 50 رن پیچھے تھے، لیکن فائنل مقابلے میں نصف سنچری لگانے کے بعد وہ 6 میچوں میں 281 رن بناکر سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بنے۔ ٹورنا منٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 117.57 کا رہا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: