உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی سیکورٹی نظام پر اٹھے سوال تو وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا- اس سے زیادہ محفوظ کوئی ملک نہیں

    پاکستان کی سیکورٹی نظام پر اٹھے سوال تو وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا- اس سے زیادہ محفوظ کوئی ملک نہیں

    پاکستان کی سیکورٹی نظام پر اٹھے سوال تو وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا- اس سے زیادہ محفوظ کوئی ملک نہیں

    پاکستان کے خلاف محدود اووروں کی سیریز منسوخ (PAK vs NZ Series Abandoned) کرنے کے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد اس ملک میں سیکورٹی نظام پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے سابق عظیم گیند باز وسیم اکرم (Wasim Akram) کی بیوی شنیرا اکرم (Shaniera Akram) نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ محفوظ وہ کسی ملک میں محسوس نہیں کرتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے خلاف محدود اووروں کی سیریز منسوخ (PAK vs NZ Series Abandoned) کرنے کے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد اس ملک میں سیکورٹی نظام پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کے کئی عظیم کرکٹروں نے ملک میں سیکورٹی انتظامات کو پختہ بتایا۔ اب سابق کپتان اور پاکستان کے سابق عظیم گیند باز وسیم اکرم (Wasim Akram) کی بیوی شنیرا اکرم (Shaniera Akram) نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ محفوظ وہ کسی ملک میں محسوس نہیں کرتی ہیں۔

      پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز عین موقع پر منسوخ کردی گئی تھی، جب جمعہ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں پہلا ونڈے کھیلا جانا تھا۔ اسی دن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے اس سیریز کو نہیں کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کرکٹروں کو واپس بلانے کی قواعد میں لگ گیا۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف رمیز راجہ، کپتان بابر عظم اور سابق عظیم کپتان شاہد آفریدی نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنے ملک کی سیکورٹی نظام کو کافی بہتر بتایا تھا۔
      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنے ملک کی سیکورٹی نظام کو کافی بہتر بتایا تھا۔


      اب وسیم اکرم (Wasim Akram) کی بیوی شنیرا اکرم (Shaniera Akram) نے ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کو محفوظ ملک بتایا۔ انہوں نے لکھا، ’دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے، جہاں میں پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں‘۔ شنیرا اکرم آسٹریلیا کی رہنے والی ہیں، جن کی سال 2011 میں وسیم اکرم سے میلبورن میں ملاقات ہوئی تھی۔ بعد میں انہوں نے لاہور میں دو سال بعد نکاح کیا اور کراچی میں آباد ہوگئیں۔ اس سے پہلے وسیم اکرم کی پہلی بیوی کے دو بیٹے تھے، جنہیں شنیرا اکرم نے اپنایا۔

      اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنے ملک کی سیکورٹی نظام کو کافی بہتر بتایا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، ’سیریز کے اچانک منسوخ ہونے سے بے حد مایوسی ہوئی، جو لاکھوں پاکستانی کرکٹ مداحوں کے چہرے پر مسکان واپس لا سکتی تھی۔ مجھے اپنی سیکورٹی ایجنسیوں کی صلاحیت اور سالمیت پر مکمل بھروسہ ہے۔ وہ ہمارے لئے وقار اور فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پاکستان زندہ آباد‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: