ہوم » نیوز » اسپورٹس

وسیم اکرم کے نام آئی سی سی کا ٹویٹر پر پیغام تہنیت

وسیم اکرم نے 20 اکتوبر1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آٹھویں نمبرپرآ کر257 رنوں کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی اورپاکستان کوبڑی شکست سے بچا لیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 20, 2018 11:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وسیم اکرم کے نام آئی سی سی کا ٹویٹر پر پیغام تہنیت
وسیم اکرم: فائل فوٹو

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹوئٹرپروسیم اکرم کیلئے پیغام تہنیت جاری کیا ہے، جنہوں نے آج 20 اکتوبر1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آٹھویں نمبرپرآ کر257 رنوں کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی اورپاکستان کوبڑی شکست سے بچا لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اکتوبر 1996 میں کیا تھا اور یہ میچ 17 سے 21 اکتوبر کے تک شیخوپورہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور375 رن بنا کرپوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کے کے 241 رن کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور553 رن کی یاد گاراننگ کھیلی، جس میں وسیم اکرم نے 20 اکتوبر1996 کوآٹھویں نمبرپرآ کر363 گیندوں پر257 رنوں کی اننگ کھیلی اورناقابل شکست رہے۔ انہوں نے اپنی اس اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جوکہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ریکارڈ بھی ہے۔

اس علاوہ انہوں نے 22 چوکے بھی لگائے۔ اس میچ میں ان کے بعد آنے والے ثقلین مشتاق نے بھی کردارنبھایا اور79 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پرآئے سعید انور51 اورعامر سہیل صرف 46 رنوں بنا کرآؤٹ ہوگئے تھے اورسلیم ملک نے 52 رنوں بنائے۔ اس میچ میں پاکستان کے 553 رنوں کے جواب میں زمبابوے نے 241 رن بنائے اورمیچ ڈراہو گیا۔


یہ بھی پڑھیں:         سرفرازاحمد نے کیا انکشاف، "یہ آسٹریلیائی پوری سیریزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کوالجھاتے رہے"۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹی -20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا تو ٹیم انڈیا کو ہوگا بڑا نقصان

یہ بھی پڑھیں:                      عثمان خواجہ ہندوستان کے خلاف سیریزسے ہوسکتے ہیں باہر
First published: Oct 20, 2018 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading