اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناگپور کی پچ کو لے کر وسیم جعفر نے آسٹریلیائی میڈیا پر کی تنقید، تصویر شیئر کرکے لیے مزے

    ناگپور کی پچ کو لے کر وسیم جعفر نے آسٹریلیائی میڈیا پر کی تنقید، تصویر شیئر کرکے لیے مزے

    ناگپور کی پچ کو لے کر وسیم جعفر نے آسٹریلیائی میڈیا پر کی تنقید، تصویر شیئر کرکے لیے مزے

    جعفر کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ انسٹاگرام پر اس پوسٹ کو اب تک تقریباً 24 ہزار لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Nagpur, India
    • Share this:
      ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی 2023 کا پہلا میچ آج 9 فروری سے ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کی شروعات ہندوستانی وقت کے مطابق 9:30 بجے سے ہوگی۔ اس میچ سے پہلے یہاں کی پچ کو لے کر تمام طرح کی باتیں ہوئیں۔ اسمیں آسٹریلیائی میڈیا نے پچ کو لے کر کافی ہنگامہ کھڑا کیا۔ اس درمیان سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر نے آسٹریلیائی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

      تصویر شیئر کرکے لیے مزے

      وسیم جعفر نے پچ پر ہورہے ہنگامے کے درمیان اپنے سوشل میڈیا سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیائی میڈیا کو یہاں کی پچ مریخ سیارے کی طرح لگ رہی ہے، جب کہ اصل پچ اس سے بالکل الگ ہے۔ تصویر میں جعفر نے ناگپور کی پچ اور مریخ سیارے کی سطح کو ایک ساتھ جوڑ کر دکھایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ناسا کو  اس تصویر کے لیے کریڈیٹ بھی دیا۔ اس تصویر میں اسمتھ کے ساتھ والی تصویر  میں لکھا، ’ناگپور کی پچ۔‘ دوسری مریخ سیارے کی تصویر پر لکھا، ’ناگپور کی پچ آسٹریلیائی میڈیا کی جانب سے ‘۔


      جعفر کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ انسٹاگرام پر اس پوسٹ کو اب تک تقریباً 24 ہزار لوگ لائیک کرچکے ہیں۔ وہیں ٹوئٹر پر اس پوسٹ کو قریب 20 ہزار لوگ پسند کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگ کمنٹ کر کے اپنا ردعمل ظاہر کرچکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      آسٹریلیا کے خلاف شروعاتی دو میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، پجارا، وراٹ کوہلی، شریئس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا، محمد شمیع، محمد سراج، اومیش یادو، جئے دیو اُنادکٹ، سوریہ کمار یادو۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: