உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’یہ تو تربوز کی طرح لگ رہی ہے‘پاکستان کی T20 World Cupجرسی کو دیکھ کر اس کرکٹر نے اڑایا مذاق

    پاکستان کی ٹیم اپنی شروعات 23 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    پاکستان کی ٹیم اپنی شروعات 23 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    Pakistan's new T20 World Cup Jersey:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم اپنی شروعات 23 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس مقابلے کو لے کر دونوں ملکوں میں ابھی سے گہماگہمی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Pakistan's new T20 World Cup Jersey: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم کی نئی جرسی اور کٹ لانچ کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر پی سی بی کی نئی جرسی کا لوگ جم کر مذاق اڑارہے ہیں۔ ان میں پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا بھی شامل ہیں، جو نئی جرسی کے مقابلے تربوز اور پھل کی دکان سے کر رہے ہیں۔

      پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے دو نئی جرسی لانچ کی ہے۔ دونوں کا ڈیزائن ایک جیسا ہے لیکن رنگ الگ الگ ہے۔ جرسی کی ڈیزائن کو لے کر دانش کنیریا نے پی سی بی کو جم کر ٹرول کیا ہے۔ کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے کہا، ’جرسی گہرے ہرے رنگ کی ہونی چاہیے۔ یہ جرسی تربوز کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔ ایک گیم ہوتا ہے فروٹ نینجا، جس میں تربوز کو کاٹتے ہیں، ویسا ہی رنگ ہے۔ انہیں گہرے ہرے رنگ کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔ یہ تو ایسے لگ رہی ہے جیسے کھلاڑی پھل کی دکان پر کھڑے ہوں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)





      دانش کنیریا نے انڈین ٹیم کی جرسی کو لے کر دیا بڑا بیان
      41 سالہ دانش کنیریا نے ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر بھی تبصرہ کیا ہے۔ کنیریا نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کی جرسی کا رنگ گہرا نیلا ہونا چاہیے۔ کنیریا کا ماننا ہے کہ گہرا نیلا رنگ طاقت کا احساس دیتا ہے۔ کنیریا پاکستان کے لیے 61 ٹیسٹ اور 18 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 261 اور ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہاردک پانڈیا کی ایک اننگ سے دھونی سے لےکر یوراج تک کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، یہاں دیکھیں ریکارڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      محمد رضوان نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا، بابر اعظم کے ساتھ ہوئے شامل

      پاکستان کا پہلا مقابلہ ہندوستان سے 23 اکتوبر کو
      ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم اپنی شروعات 23 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس مقابلے کو لے کر دونوں ملکوں میں ابھی سے گہماگہمی ہے۔ لوگ اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: