உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیکورٹی میں سیندھ لگاکر شاداب خان سے میدان پر ملنے پہنچا ان کا فین، پاکستانی کھلاڑی نے لگایا گلے، VIDEO وائرل

    Shadab Khan hugs pitch invader: پاکستان نے دوسرے ونڈے میں مہمان ویسٹ انڈیز کو 120 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ مسلسل 10ویں ونڈے سیریز جیت ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز محد نواز (Mohammad Nawaz) کی کیریئر کے سب سے بہترین کارکردگی (19/4) کارکردگی کے دم پر پاکستان نے دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز (PAK vs WI) کو 120 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ مسلسل 10ویں ونڈے سیریز جیت ہے۔ میچ کے دوران سیکورٹی میں بھاری چوک دیکھنے کو ملا۔ پاکستان کی اننگ کے دوران اچانک ایک شخص دوڑتا ہوا پچ پر بلے باز کے سامنے جاکر کھڑا ہوگیا۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لئے میچ کو روکنا پڑا۔

      دراصل، پاکستان کی اننگ کے 39ویں اوور میں شاداب خان (Shadab Khan) اسٹرائیک پر تھے۔ گیند بازی اینڈ پر ویسٹ انڈیز کے اینڈرسن فلپ (Anderson Phillip) تھے۔ فلپ نے اپنے رن اپ سے کریز سے آگے نکل چکے تھے، تبھی ایک شخص کو شاداب خان کی طرف آتے ہوئے دیکھ کر وہ رک گئے۔ اس شخص نے شاداب خان کے سامنے جاکر انہیں سیلوٹ کیا۔ اس کے بعد شاداب خان نے اس شخص کو گلے سے لگا لیا۔ گلے ملنے کے بعد وہ شخص اپنے دونوں ہاتھوں کو ہوا میں لہراتے ہوئے واپس چلا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

      بابر اعظم نے 77 جبکہ امام الحق نے 72 رن بنائے

      میچ کی بات کریں تو شاداب خان نے 23 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان بابر اعظم (77) اور سلامی بلے باز امام الحق (72) کی نصف سنچری اننگ سے 8 وکٹ پر 275 رن بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 32.2 اوور میں 155 رنوں پر آوٹ کردیا۔

      ویسٹ انڈیز کی طرف سے شمراہ برکس نے سب سے زیادہ 42 رنوں کی اننگ کھیلی

      ویسٹ انڈیز کے لئے کائل میئرس (33) اور شامراہ برکس (42) نے دوسرے وکٹ کے لئے نو اوور میں 67 رنوں کی شراکت داری کی، لیکن حسن علی کی جگہ آخری الیون میں جگہ بنانے والے محمد وسیم جونئیر (34/3) کی گیند پر میئرس کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ شاداب خان نے بھی 40 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: