உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: پاکستان میں ٹی20 میچ میں دلچسپی کی حد، ایک گیند پر 3 رن بنانے تھے، کھیلا بڑا شاٹ اور...

    National T20 Cup: محمد حریرہ نے بہترین اننگ کھیلی۔ (Pakistan Cricket Twitter)

    National T20 Cup: محمد حریرہ نے بہترین اننگ کھیلی۔ (Pakistan Cricket Twitter)

    National T20 Cup: پاکستان میں ان دنوں گھریلو ٹی20 لیگ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کو ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں ناردن پاکستان نے سندھ کو ہرایا۔ سلامی بلے باز محمد حریرہ نے نصف سنچری لگائی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      لاہور: محمد حریرہ (Muhammad Hurraira) کی نصف سنچری کی بدولت ناردن پاکستان کو جیت ملی۔ نیشنل ٹی20 کپ (National T20 Cup) کے ایک دلچسپ مقابلے میں ناردن پاکستان نے سندھ کو ہرایا۔ یہ پاکستان کا ٹی20 کا گھریلو ٹورنا منٹ ہے۔ ناردن نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 190 رن کی ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔

      محمد حریرہ نے 52 گیندوں پر 86 رن بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 165 کا رہا۔ 13 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ یعنی 58 رن باونڈری سے بنائے۔ جواب میں سندھ کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ پر 189 رن ہی بناسکی۔ اس طرح سے اسے ایک رن سے ہار ملی۔ میچ کی آخری گیند پر اسے جیت کے لئے تین رن بنانے تھے، لیکن اس کے بلے باز صرف ایک رن ہی بناسکے۔

      20ویں اوور کی آخری گیند پر سندھ کو تین رن بنانے تھے۔ بلے باز فراز علی تھے، جو ایک گیند پر 2 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ وہیں دوسرے اینڈ پر دانش عزیز تھے، وہ 19 گیندوں پر 19 رن بناکر ڈٹے ہوئے تھے۔ اوور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عثمان شینواری ڈال رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      وراٹ کوہلی دنیا کے ٹاپ-8 کھلاڑیوں سے نکلے آگے، لیکن 30 سال کا پاکستانی بلے باز پڑا ہے پیچھے

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: کیچ پکڑنے کے چکر میں بال بال بچے حسن علی، پھر دیا دلچسپ ردعمل

      فراز علی نے آخری گیند پر لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیل کر دو رن لینے کی کوشش کی۔ فیلڈر نے گیند اٹھاکر پھینکی، لیکن وکٹ کیپر روہیل نظیر نے اسے بیچ وکٹ پر جاکر پکڑا اور پھر تھرو کردیا۔ گیند وکٹ پر لگ گئی۔ اس وجہ سے فراز دوسرا رن پورا نہیں کرسکے اور ناردن پاکستان کو دلچسپ جیت ملی۔



      سید شکیل نے کھیلی بہترین اننگ

      ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سندھ نے 48 رنوں پر اپنے دونوں سلامی بلے باز کے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد کپتان سید شکیل نے 43 گیندوں پر 70 رن بناکر ٹیم کو سنبھالا۔ انہوں نے 9 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ سرفرازاحمد نے 13 گیندوں پر 23 رن بناکر ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں مدد کی۔ انور علی 5 گیندوں پر 15 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ دو چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ناردن پاکستان کی طرف سے شینواری نے 43 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ مبشر نے بھی 3 اوور میں 31 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔

      اس سے پہلے ناردن پاکستان کی طرف سے محمد حریرہ کے علاوہ سلامی بلے باز ناصر نواز نے بھی 35 گیندوں پر 47 رن بنائے۔ دو چوکا اور دو چھکا لگایا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 13.4 اوور میں 132 رنوں کی بڑی شراکت کی۔ آخر میں ذیشان ملک 9 گیندوں پر 19 اور کپتان عمران امین 10 گیندوں پر 21 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: