உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مارلون سیموئلس نے انگلینڈ کے کرکٹروں کی بیویوں پرکیا فحش تبصرہ، اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

    مارلن سیموئلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    مارلن سیموئلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اپنے بیانات کی وجہ سے اکثرتنازعہ میں رہنے والے ویسٹ انڈیز کے 39 سالہ اسٹار کرکٹر مارلن سیموئلس (marlon samuels) نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دسمبر 2018 میں سیموئلس کو آخری بار ویسٹ انڈیز کی جرسی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعہ میں رہنے والے ویسٹ انڈیز کے 39 سالہ اسٹار کرکٹر مارلون سیموئلس (marlon samuels) نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دسمبر 2018 میں سیموئلس کو آخری بار ویسٹ انڈیز کی جرسی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ نے مارلون سیموئلس کی کرکٹ سے وداعی کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ بین اسٹوکس (Ben Stokes) کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے سیموئلس حال ہی میں خبروں میں تھے۔  مارلون سیموئلس کے دم پر ویسٹ انڈیز دو بار ٹی -20 عالمی کپ فاتح بنی تھی۔ دونوں عالمی کپ میں سیموئلس نے ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ کچھ دن پہلے مارلون سیموئلس کرکٹروں کی بیویوں پر کئے گئے تبصرہ کی وجہ سے سرخیوں میں تھے۔ انہوں نے انگلش کرکٹروں کی بیویوں اور خاص کرکے بین اسٹوکس کی بیوی کے بارے میں فحش تبصرہ کیا تھا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو نے سیموئلس کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ سیموئلس نے 21 سال کی عمر میں ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی ٹسٹ سنچری لگائی تھی۔
      ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ مارلون سیموئلس نے رواں سال جون میں کرکٹ کو الوداع کہ دیا تھا۔ سیموئیلز ویسٹ انڈیز کی طرف سے 2012 اور 2016 کے ٹی-20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ ان دو ورلڈ کپ کے فائنل میں سیموئلس نے اپنی بہترین اننگ کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔
      سیموئلس نے 71 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 32.64 کی اوسط سے 3917 رنز بنائے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں سیموئلس نے7 سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی اور وہ 24 نصف سنچری بھی اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ مارلون سیموئلس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 41 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔207 ون ڈے میچوں میں سیموئلس نے 5606 رن بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں 10 نصف سنچری اور 30 ​​نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سیموئلس نے ونڈے کرکٹ میں 89 وکٹیں حاصل کیں۔
      ٹی -20 کرکٹ میں مارلون سیموئلس کا ریکارڈ بہترین رہا اور انہوں نے 67 میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنائے۔ سیموئلز نے ٹی -20 میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔ سیموئل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں صرف 16 میچ ملے تھے، جس میں انہوں نے صرف 161 رن بنائے تھے اور وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ مارلون سیموئلس نے آئی پی ایل میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: