ہوم » نیوز » اسپورٹس

دنیا کےسب سے وزنی گیند بازنےمچایا دھمال، ایک ہی اننگ میں لئے7 وکٹ

 رہکیم کارنوال نےافغانستان کے خلاف لکھنؤ میں کھیلے جارہے واحد ٹسٹ میچ میں یہ کمال کیا۔

  • Share this:
دنیا کےسب سے وزنی گیند بازنےمچایا دھمال، ایک ہی اننگ میں لئے7 وکٹ
رہکیم کارنوال نے 75 رن دے کر 7 وکٹ حاصل کئے۔

نئی دہلی: دنیا کےسب سے وزنی گیند بازویسٹ انڈیزکے رہکیم کارنوال  نے میدان پراپنی طوفانی گیند بازی سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ ویسٹ انڈیزکے 140 کلو وزنی گیند بازرہکیم نے لکھنؤمیں افغانستان کے خلاف کھیلے جارہے واحد ٹسٹ میچ میں 7 وکٹ لے کرریکارڈ بنا دیا۔ میچ کے پہلےدن رہکیم نے 75 رن دے کر7 وکٹ لے کرافغان ٹیم کی پہلی اننگ کو187 رنوں پرہی روک دیا۔  اس کے ساتھ افغان ٹیم کے خلاف ٹسٹ کرکٹ میں سب سے بہترین گیند بازی کرنےکا بھی ریکارڈ اپنےنام کرلیا ہے۔ انہوں نے 25.3 اوورمیں میڈن اوورپھینکے، جس میں 2.94 کی اکنامی سے 75 رن دے کر7 وکٹ لئے۔ افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ 39 رن جاوید احمدی نے بنائے۔


ویسٹ انڈیزکے آل راؤنڈر رہکیم کارنوال موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے وزنی کرکٹرہیں۔ فائل فوٹو
ویسٹ انڈیزکے آل راؤنڈر رہکیم کارنوال موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے وزنی کرکٹرہیں۔ فائل فوٹو


ہندوستان کے خلاف کیا تھا ڈیبیو


ویسٹ انڈیزکےاس آل راؤنڈرنےاسی سال جمیکا میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میچ سےانٹر نیشنل کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا اوراب تک انہوں نےکل دوٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ دوٹسٹ میچ کی تین اننگوں میں انہوں نےکل 10 وکٹ لےلئے ہیں۔ ویسٹ انڈیزکےاس آل راؤنڈرنے56 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، جس میں 2239 رن بنائے، وہیں 263 وکٹ لئے۔ 2017 میں رہکیم کارنوال نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ میں پانچ وکٹ لئے تھے۔ انہوں نے چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانےجیسےاسپن کھیلنے والے بہترین بلےبازوں کوکافی پریشان کیا تھا۔

رہکیم کارنوال نے کیریبیائی پریمیرلیگ کے مقابلے میں محض 19 گیندوں پرنصف سنچری لبنائی تھی۔ فائل فوٹو
رہکیم کارنوال نے کیریبیائی پریمیرلیگ کے مقابلے میں محض 19 گیندوں پرنصف سنچری لبنائی تھی۔ فائل فوٹو


ہندوستان کے خلاف پریکٹس میچ سے آئے تھے سرخیوں میں

رہکیم کارنوال 2017 میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ 26 سال کےاس گیند بازکا وزن تقریباً 140 کلو کے آس پاس ہے، وہیں ان کا قد بھی 6 فٹ 6 انچ ہے، جواپنی قد سے ہی ایک بارتوبلے بازپردباؤبنا لیتے ہیں۔ حالانکہ مانا جاتا ہےکہ رہکیم جیسے قد والےکھلاڑیوں کا کرکٹ میں جگہ بنا پانا مشکل ہوتا ہے، لیکن اس آل راؤنڈرنے اپنی قابلیت سےکیریبیائی ٹیم میں جلد ہی اپنی ایک الگ جگہ بنا لی ہے۔ ان کا بھی ماننا ہےکہ بھاری جسم کےسبب انہیں کبھی بھی کوئی پریشان نہیں ہوئی۔
First published: Nov 27, 2019 09:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading