آئی پی ایل 2023 میں ایسے ایسے میچ ہورہے ہیں جو ورلڈ کرکٹ کو حیران کررہے ہیں۔ اب آئی پی ایل 2023 کے 23ویں میچ میں راجستھان رائلس نے ایسا کارنامہ کیا جس نے ہر کسی کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ گجرات کے خلاف میچ میں راجستھان نے ایک ایسا میچ جیتا جس کی امید کرنا بھی بے وقوفی سے کم نہیں تھی۔ گزشتہ دنوں رینکو سنگھ نے آخری اوور میں لگاتار 5 گیند پر 5 چھکے لگا کر ناممکن کو ممکن کیا تھا تو وہیں اب شیمران ہیٹ مائر نے گجرات کے خلاف میچ میں صرف 26 گیندوں پر 56 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیل کر ٹیم کو 3 وکٹ سے یادگار جیت دلا دی ہے۔
کیسے پلٹ گیا میچ؟ ایک وقت پر راجستھان کے 3 وکٹ 53 رنوں پر گر گئے تھے۔ راجستھان کو جیت کے لیے اگلے 10 اوور میں 124 رنوں کی ضرورت تھی۔ کریز پر سنجو سیمسن اور ریان پراگ موجود تھے۔ ہمیشہ کی طرح ریان پراگ ناکام رہے اور صرف 5 رن بنا کر راشد خان کا شکار بنے۔ لیکن سنجو سیمسن نے یہاں پر مورچہ سنبھالا۔ سیمسن نے 13 ویں اوور میں راشد کی 3 گیند پر 3 چھکے لگا کر دکھادیا تھا کہ وہ یہاں کیا کرنے آئے تھے۔
Take a bow, Shimron Hetmyer! What a finish. From 66/4 and needing 112 off 48 balls, Rajasthan Royals have pulled off one of the most remarkable IPL wins 👏👏
راجستھان کو جیت کے لیے 2 اوور میں 23 رنوں کی ضرورت تھی۔ ایسے میں شمیع کے سامنے کریز پر دھروو جوریل اور ہیٹ مائر کا چیلنج تھا۔ اس اوور کی پہلی گیند پر جوریل نے چھکا لگا کر شمی کو حیران کردیا، لیکن شمی نے اگلی گیندپر جوریل کو آوٹ کر کے گجرات کو راحت پہنچائی۔
جوریل کے آوٹ ہونے کے بعد ہیٹ مائر کا ساتھ دینے آئے اشون نے شمی کی آخری تین گیندوں پر گجرات فینس کی ہوا نکال دی۔ دراصل، غیر متوقع طور سے اشون نے اوور کی تیسری گیند پر چوکا، چوتھی گیند پر چھکا لگا کر 2 گیندوں پر 10 رن بنالیے اور میچ کو قریب قریب ختم ہی کردیا، لیکن اشون آخری گیندپر آوٹ ہوگئے۔
RR after 12 overs:
112 runs needed from 48 balls, Req RR 14.00
Their batters in the last 8 overs:
Hetmyer - 53 (20), SR 265.00
Samson - 31 (10), SR 310.00
Jurel - 18 (10), SR 180.00
Ashwin - 10 (3), SR 333.33
آخری اوورمیں راجستھان کو چاہیے تھے 6 گیند پر 7 رن
گجرات کے کپتان ہاردک نے آخری اوور نور احمد کو دیا۔ ہیٹ مائر نے پہلی گیند پر 2 رنز لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اگلی گیند پر چھکا لگا کر 4 گیندیں باقی رہ کر میچ کا اختتام کیا۔ ہیٹمائر نے 26 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سیمسن نے 32 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ ہیٹ مائر کو ان کی میچ بدلنے والی اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔