ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹسٹ میچ ڈرا کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ دراصل، آسٹریلیا نے ٹسٹ میچ میں 2 دن بلے بازی کی اور پھر ہندوستان نے تیسرے دن بلے بازی کی ہے۔ احمدآباد کی پچ سے گیندبازوں کو زیادہ مدد نہیں مل رہی ہے۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ اس میدان پر بلے باز جم کر بیٹنگ کریں گے اور بھرپور رن بنائیں گے۔ اس کی مثال عثمان خواجہ، کیمرون گرین اور شبھمن گل نے دیا ہے۔ تینوں بلے بازوں نے سنچری لگا کر دھمال مچادیا ہے۔ اب سوال کھڑا ہوتا ہے کہ کیا ڈرا ہونے پر ہندوستانی ٹیم ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچ پائے گی۔ جانتے ہیں تفصیل۔
اگر چوتھا ٹسٹ ڈرا ہوا یا پھر ہندوستان کو ہار ملی تو کیا ہوگا ہند۔آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹسٹ ڈرا ہوا تو ہندوستان کو سری لنکا-نیوزی لینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا، اگر سری لنکا دونوں ٹسٹ میچ جیت جاتی ہے، تب ہندوستان کا سفر فائنل کی ریس سے ختم ہوجائے گا۔ اگر ہندوستان یہ ٹسٹ میچ ہارتا ہے تب بھی سری لنکا-نیوزی لینڈ ٹسٹ سیریز کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔
اگر سری لنکا دونوں ٹسٹ میچ ڈرا کرتی ہے، تب بھی ٹیم انڈیا ورلڈ ٹسٹ چمپئن فائنل میں پہنچ جائے گی۔
اگر سری لنکا 0-1 سے سیریز جیتتی ہے تب ایسے میں ہندوستانی ٹیم ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچ جانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
سری لنکا کی ٹیم کو فائنل میں جانا ہے تو اسے سب سے پہلے دونوں ٹسٹ میچ جیتنے ہوں گے اور ساتھ ہی یہ دعا کرنی ہوگی کہ ٹیم انڈیا یا تو چوتھا ٹسٹ میچ ڈرا کرا لے یا پھر ہار جائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔